بنجر احساسوں میں خالی دل سانس لیتے ہیں ہر روح قید ہے، جسم آزاد پھرتے ہیں میرے قدم اس سفر کی دھول اڑاتے ہیں جو نا معلوم کن بستیوں کو جاتا ہے سنو! تم جانتے ہو وہ راہ جہاں روحوں پہ محبت بوند کی صورت برستی ہے مجھے بتاؤ! وہ منزل چاہت ہے کہ ہر سانس سیراب ہو ہر دل شفایاب ہو