عجیب دکھ ہے کہ چاہو تمام عمر جسے
پھر ایک روز محبت سے وہ مکر جائے
اک ایسا شخص خدایا سبھی کو دے دینا
کہ جس سے بات کرو تو تھکن اتر جائے ❤
مِیرے ماتھے پر لکھو بخت سے ہارا ہوا ہے
اک زٙبردست،زٙبردست سے ہارا ہوا ہے
یار اس شخص میں کچھ بات الگ ہے ورنہ
اس سے پہلے بھی کئی لوگ ہیں پیارے دیکھے
اس سے کہہ دو کہ محبّت میں خیانت نہ کرے
وہ اگر خواب بھی دیکھے تو ہمارے دیکھے
اگر وہ بات کرے، درد سر چلا جائے
طبیب دیکھے یہ منظر، تو گھر چلا جائے
ہر ایک پل تجھے کھونے کا خوف ہے دل میں
کچھ ایسا کر کہ مرے دل سے ڈر چلا جائے
حیرت نہ کیجئے یہ اصول تضاد ہے
دھوکا وہیں پہ ہوگا جہاں اعتماد ہے
میں تو چپ ہوں کہ اندر سے بہت خالی ہوں
اور کچھ لوگ پر سرار سمجھتے ہیں مجھے
میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوں
اور دیکھنے والے فنکار سمجھتے میں مجھے
مینوں پتہ سی تو میرے اُتے چِیٹ کردی
.
چیٹاں تاں ہی سی تُو فون چو ڈیلیٹ کردی
.
مینوں خود نُو یقین نئیں ہوندا
تُو ماری کیسی سیٹ ویر نے
.
رکھ نوے نوے یاراں نال یاریاں
.
تینوں گڈ لک ویر نے
وہ شام جس میں لہو کا لوبان جل اٹھا تھا
وہ شام سینے کے طاقچے میں دھری رہے گی
ہم ایسے وحشت شعار لوگوں کو درگذر کر
ہم ایسے لوگوں کی آنکھ تجھ پر لگی رہے گی
ہماری نسلیں اداس نسلوں میں ڈھل چکی ہیں
ہماری جھیلوں پہ گرد کب تک جمی رہے گی
🖤
کسی غزال سے منہ پھیر بھی رہے ہوں ہم
تو پیچھے ہاتھ کسی دلربا کا ہوتا ہے
تجھے تو خیر کوئی فرق ہی نہیں پڑتا
مگر جو حال ترے مبتلا کا ہوتا ہے
بنی بنائی ہے جتنی تمہاری دنیا سے
ہمارے ساتھ تمہاری ذرا نہیں بنے گی
تُو کس حساب میں کرنے لگا ہے ہم سے حسد؟
ہمارے بعد بھی تیری جگہ نہیں بنے گی
اِک اور مُحبت اُسے دیتی تھی صدائیں —
وہ مجھ سے بچھڑ کر بھی خسارے میں نہیں
تم محبت کا وہ اشارہ ہو
جسے پرندے بھی سمجھ سکتے ہیں
میں تو پھر بھی تمہارا گھائل ہوں
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی
نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے
نہ میرے دل کی دھڑکن لڑکھڑائے میری باتوں سے
نہ ظاہر ہو تمہاری کشمکش کا راز نظروں سے
تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ہے پیش قدمی سے
مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ جلوے پرائے ہیں
مرے ہمراہ بھی رسوائیاں ہیں میرے ماضی کی
تمہارے ساتھ بھی گزری ہوئی راتوں کے سائے ہیں
تعارف روگ بن جائے تو ا س کا بھولنا بہتر
تعلق بوجھ بن جائے تو اس کا توڑنا اچھا
وہ افسانہ جسے انجام تک لانا ناممکن ہو
اسے ایک خوبصورت موڑ دیکر چھوڑنا اچھا
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں.
جے تو چاہنا ایں تیڈھا لہجہ کھنڈ کھیر تے ماکھی تھی ونجے
.
.
تے اپنا لہجہ گھولیا کر ساڈھے نال سرائیکی بولیا کر😍
زبانیں کاٹ کر رکھ دی گئیں نفرت کے خنجر سے
یہاں کانوں میں اب الفاظ کا رس کون گھولے گا..؟؟
ہمارے عہد کے بچوں کو انگلش سے محبت ہے
ہمیں یہ غم ہے کہ مستقبل میں اُردُو کون بول گا..؟؟
کیسے اُس نے مجھ سے چُھپ کر یہ سب کچھ بدلا
چہرہ بدلا، رستہ بدلا، بعد میں گھر بدلا،-
~•
میں اُسکے بارے میں یہ کہتا تھا لوگوں سے
میرا نام بدل دینا، اگر وہ شخص بدلا،--
پھر سے اسی فریب میں آ ئے ھوئے ہیں ہم
ایمان جس پہ پہلے بھی لا ئے ھوئے ہیں ہم
رنگیں تخیلات میں گزری ہے زندگی
کم بخت شاعروں کے ستا ئے ھوئے ہیں ہم
جس کی خدا کے ساتھ بھی دو پل نہیں بنی
اس بد مزاج شخص کو بھائے ھوئے ہیں ہم ۔
امید کوئی پھل کی نہ امکان سا ئے کا ۔
احساں مگر شجر کا اٹھائے ھوئے ہیں ہم ۔
لازم نہیں کہ اس پہ دیا بھی جلائیں گے
مدت سے جس مزار پر آئے ھوئے ہیں ہم
اے دوست تیرا ساتھ بھی ایسے ہے جس طرح ۔
اک من پسند خواب میں آئے ھوئے ہیں ہم ۔۔
سڑکوں پہ رات کاٹ لی گھر تو نہیں گئے
تیرے بغیر دیکھ لے مر تو نہیں گئے
یہ کیا تمہارے چہرے کی رنگت بدل گئی
خوش باش ہم کو دیکھ کر ڈر تو نہیں گئے ؟🖤
ایک سنگِ بد نما ھے ______ بظاہر میرا تعارف
کوئی نیت سے تراش لے تو بڑے کام کے ھیں ھم
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain