بات بات پہ رونے والی لڑکی ہے چومنے سے چپ ہونے والی لڑکی ہے اس کو میرے سارے منتر آتے ہیں ایسی جادو ٹونے والی لڑکی ہے ہم شہری ہیں راتوں کے آوارہ گرد گاؤں کی جلدی سونے والی لڑکی ہے پھول میاں تُو سیدھے ہاتھ نہ گر جانا الٹے ہاتھ پہ کونے والی لڑکی ہے
ہراک شیطان پراب بھی،عمرؓ کا نام بھاری ہے اس سےبہتر میرےیارو، اشارہ ہو نہیں سکتا ہمارا نظریہ، دعویٰ، یقیں، ایماں، عقیدہ ہے تیرےحاسد کو جنت کا، نظارہ ہو نہیں سکتا ❣
اس کو دیوی کہا اور خود کو پرستار کہا ہم وہ پہلے تھے جنھوں نے اسے سرکار کہا اس کی آنکھوں سے ہمیں درسِ حیا ملتا رہا ہم نے اس شخص کو کردار کا معیار کہا ہم جو منکر ہیں _خطا اس میں نہیں ہے اسکی ہم نے اس حور کو خود مالک و مختار کہا 💚♥️

میری داستانِ محبت وہ سُنا سُنا کے روئے میرے آزمانے والے مُجھے آزما کے روئے کوئی ایسا اَہلِ دِل ہو کہ فسانۂ محبت میں اُسے سُنا کہ روؤں وہ مُجھے سُنا کہ روۓ
ہماری پشت پہ سورج تو تم نے دیکھ لیا ہمارے سائے بھی دیکھو کہاں کہاں تک ہیں بڑے گھروں پہ چراغاں کوئی نہیں کرتا بڑے گھروں کی منڈیریں ہی آسماں تک ہیں ذرا سی بات پہ ہم دل برا نہیں کرتے ہمیں بھی تم سے گلے ہیں مگر زباں تک ہیں