Damadam.pk
saqibking's posts | Damadam

saqibking's posts:

saqibking
 

مجھ سے لوگ میرا خسارا پوچھتے ہیں!!!!
یعنی مجھ سے میرا نہیں تمھارا پوچھتے ہیں ۔۔۔

saqibking
 

دوست کیا خوب وفاؤں کا صلہ دیتے ہیں
ہر نئے موڑ پر ایک زخم نیا دیتے ہیں
تم سے تو خیر گھڑی بھر کی ملاقات رہی
لوگ صدیوں کی رفاقت کو بھلا دیتے ہیں
کیسے ممکن ہے کہ دھواں بھی نہ ہو اور دل بھی جلے
چوٹ پڑتی ہے تو پتھر بھی صدا دیتے ہیں
کون ہوتا ہے مصیبت میں کسی کا اے دوست
آگ لگتی ہے تو پتے بھی ہوا دیتے ہیں
جن پے ہوتا ہے بہت دل کو بھروسہ تابش
وقت پڑنے پہ وہی لوگ دغا دیتے ہیں

saqibking
 

اس قدرجبرکاماحول بنایاگیا ہے..!!
جس نے آواز اُٹھائی ہے اُٹھایاگیا ہے

saqibking
 

اثر کچھ بھی نہیں ہوتا ،بھلے کچھ بھی کہو مجھ کو
کبھی ماتھے پہ پڑتی تھی وہ سَلوَٹ بیچ آیا ہوں...
فقط اِک خواب دیکھا تھا، اپنی اوقات سے بڑھ کر
صِلہ اُس خواب کا آنکھوں کی صورت بیچ آیا ہوں...
سکوں تو چھِن گیا کب کا ،مجھے اب چین کیونکر ہو
کہ جس پہ نیند آتی تھی ، وہ کروٹ بیچ آیا ہوں...

saqibking
 

نام تو نام ہے مجھے اب شکل بھی یاد نہیں
ہائے وہ لوگ، وہ اعصاب پہ چھائے ہوئے لوگ

saqibking
 

اس زمیں پر اجنبی ہونے کا غم
پھر وہی ہم، پھر وہی ہونے کا غم
وقت کٹ جاتا ہے پر جاتا نہیں
اک نظر کے سرسری ہونے کا غم

saqibking
 

اگر یہ کہہ دو کہ کر سکو گی میرا کباڑہ تو میں تمہارا
سوائے میرے کسی کو چن لو جو اپنا لاڑا تو میں تمہارا
میں کھپ رولے کی انتہا ہوں تو محفلوں میں بھی جا بجا ہوں
کوئی کرے گر جو مجھ سے بڑھ کر یوں غل غپاڑہ تو میں تمہارا
کوئی بھی عاشق نہ میرے جیسی اداسیاں تم کو دے سکے گا
کوئی ستمگر جو مجھ سے زیادہ ہو تم پہ دھاڑا تو میں تمہارا
خزاں کے جیسی بہار اترے تو رتجگوں میں قرار اترے
اگر دسمبر ہو جون جیسا نہ آئے جاڑا، تو میں تمہارا
جو کوئی ویگن، نہ کوئی چنگچی نہ کوئی رکشہ بٹھائے تم کو
کوئی مسافر جو ترس کھا کر چکائے بھاڑا تو میں تمہارا
سنبھال لوں گا تمہارے بھائی، تمہارے کزن، تمہارے مامے
تمہارے ابے نے آ کے مجھ کو اگر لتاڑا تو میں تمہارا
نہ ہوں میں مجنوں، نہ رومیو ہوں نہ ہوں ہزارے کا کوئی رانجھا
کسی شتونگڑے نے کھیل اپنا اگر بگاڑا تو میں تمہار

saqibking
 

یہی اپنی کہانی تھی میاں پہلے بہت پہلے
وہ لڑکی جاں ہماری تھی میاں پہلے بہت پہلے
وہم مجھ کو یہ بھاتا ہے ابھی میری دیوانی ہے
مگر میری دیوانی تھی میاں پہلے بہت پہلے
رقیب آ کر بتاتے ہیں یہاں تل ہے وہاں تل ہے
ہمیں یہ جان کاری تھی میاں پہلے بہت پہلے
ادب سے مانگ کر معافی بھری محفل یہ کہتا ہوں
وہ لڑکی خاندانی تھی میاں پہلے بہت پہلے

saqibking
 

بدگماں ہے تو وضاحت نہیں دینی میں نے
جان دینی ہے اذیت نہیں دینی میں نے
چشم ِ گریہ غم ِ دنیا میں لگا رکھنی ہے
تیرے غم کو یہ سہولت نہیں دینی میں نے
آج اداسی ہے مرے دل میں اتر آنکھ میں جھانک
کل تجھے اس کی اجازت نہیں دینی میں نے

saqibking
 

اے مری " چندر مکھی " صبر کی تلقین نہ کر
تیری پازیب نہیں میرا گماں ٹوٹا ہے

saqibking
 

میں اپنے آخری دم تک تمہیں جاناں پکاروں گا
پھر اس کے بعد تو ظاہر ہے جاناں تم پکارو گی

saqibking
 

وہ مجھ کو چھوڑ کے جب پہلی بس سے جارہی تھی
میں اس کو عشق کے سو فائدے بتا رہا تھا
جلا رہی تھی وہ تصویریں شہر میں میری
میں اپنے گاؤں میں پیڑوں پہ دل بنا رہا تھا

saqibking
 

پسند کی شادی، عشق میں ناکامی اور عید کی چھٹیوں کے بعد انسان کو نارمل ہونے میں وقت لگتا ہے

saqibking
 

زمانے پر بھروسہ کرنے والو
بھروسے کا زمانہ جا رہا ہے
تیرے چہرے میں ایسا کیا ہے آخر؟
جسے برسوں سے دیکھا جارہا ہے

saqibking
 

ذرا سا وقت لگتا ہے کہیں سے اٹھ کے جانے میں
مگر پھر لوٹ کر آنے میں کتنی دیر لگتی ہے
سبھی سے اوب کر یوں تو چلے آئے ہو خلوت میں
مگر خود سے بھی اکتانے میں کتنی دیر لگتی ہے
شعور مے کدہ اس کی اجازت ہی نہیں دیتا
وگرنہ جام چھلکانے میں کتنی دیر لگتی ہے
یہ شیشے کا بدن لے کر نکل تو آئے ہو لیکن
کسی پتھر سے ٹکرانے میں کتنی دیر لگتی ہے

saqibking
 

حنا کے واسطے سکھیاں ہتھیلی اس کی کھولیں گی
تو پہلی بار وہ سچی لکیریں جھوٹ بولیں گی

saqibking
 

وہ اک سورج صبح تلک مرے پہلو میں
اپنی سب ناراضگیوں کے ساتھ رہا
ملنا اور بچھڑ جانا کسی رستے پر
اک یہی قصہ آدمیوں کے ساتھ رہا

saqibking
 

میں کسی خواب کے دوران ہوا کرتا تھا🙂

saqibking
 

اسکی فرینڈ لسٹ میں لڑکے
چائنہ کی آبادی سے زیادہ ہیں
.
اِن کو بارہ پہ بول کہ گڈ نائٹ
خود پانچ تک جاگنے کے ارادے ہیں
.
میں تو سچی میں سو گئی تھی
وہ نا میں لیب ٹاپ بھی ساتھ یوز کرتی ہوں
.
بابو تم میرا یقین کیوں نہیں کرتے؟
میں صرف تم سے بات کرتی ہوں
#چونے

saqibking
 

سیاہ لیلیٰ بھی مجنوں کو دی نہ دُنیا نے
تمہارے والی کی رَنگت تو خاصی بہتر ہے