Damadam.pk
saqibking's posts | Damadam

saqibking's posts:

saqibking
 

پتھر ہے تیرے ہاتھ میں یا کوئ پھول ہے
اوہ جب تو قبول ہے تیرا سب کچھ قبول ہے
.
اور تو دل پہ بوجھ رکھ کے ملاقات کو نہ آ
ملنا ہے اسطرح تو بچھڑنا قبول ہے

saqibking
 

وہ صورتِ مریم تھی، میں منحرفِ تقدیس..
ابلیس کے سینے میں انجیل اتر آئی..
🙂

saqibking
 

وہ ایک رات تو مجھ سے الگ نہ سوئے گا
ہوا جو لذت بوس و کنار سے واقف

saqibking
 

دینے والے ترے کن سے نہیں کچھ بھی سوا
کیا وہ ایک شخص مجھے دان نہیں ہو سکتا...!!

saqibking
 

آسماں جلتی زمیں پر نہیں آنے والا
اب یہاں کوئی پیمبر نہیں آنے والا
پیاس کہتی ہے چلو ریت نچوڑی جاۓ
اپنے حصے میں سمندر نہیں آنے والا
اپنے کعبے کی حفاظت ہمیں خود کرنی ہے
اب ابابیلوں کا لشکر نہیں آنے والا
تو پکارے گا تو اے صحن حرم ہم آئیں گے
پر اڑاتے ہوئے نصرت کے علم آئیگے
اب ابابیلوں کی مانند ہم آئیگے
یہ الگ بات ہے کہ تعداد م کم آئیگے

saqibking
 

سروں سے کھینچ لیا وقت نے وفا کا لحاف
وہ پردے اٹھ گئے جو تعینات رہتے تھے
بچھڑ گیا ہے وہ سنگین موسموں میں کہیں
وہ میرے دل پہ سدا جس کے ہاتھ رہتے تھے 🌹

saqibking
 

میں جن کے واسطے روتا تھا طاق راتوں میں
کدھر گئے ہیں وہ کیسے نہیں ہیں میرے پاس؟
میں اس لیے بھی دعا مانگتا ہوں ٹھیک رہوں
علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں میرے پاس!

saqibking
 

ہمیں پسند سہی، اب یہ رنگ مت پہنو
پرائے تن پہ ہماری امنگ مت پہنو
ہماری روح پہ پڑتی ہیں بدنما شکنیں
لباس پہنو، مگر اتنا تنگ مت پہنو
ہمارے ساتھ زمانہ بھی چل پڑے نہ کہیں
تم اپنے پاؤں میں، یہ جلترنگ مت پہنو
انا چمکنے نہ دے گی تمھیں کسی رت میں
تم آئینہ ہو مری جاں! یہ زنگ مت پہنو
فضا پرست ہے وہ، اس سے کیا کہیں عاصم
کہ لال اوڑھ لو اور سبز رنگ مت پہنو

saqibking
 

تُو تو رستے میں مل گئی ورنہ
میں کسی اور کی تلاش میں تھا

saqibking
 

فیصلہ لکھا ہوا رکھا ہے پہلے سے خلاف
.
.
.
آپ کیا خاک عدالت میں گواہی دیں گے؟

saqibking
 

وہ ہاتھ چوما ہوا ہے ، ہمارے ہونٹوں کا
وہ ہاتھ ، دیکھنا تم روٹیاں جلائے گا 🧡

saqibking
 

دے کے بوسہ وہ وصل میں مجھ سے پوچھتے ہیں میر
دل میں تیرے اور بھی ارمان ہیں کہ بسسسسسس

saqibking
 

ہر سال حفاظت کی بڑھا دیتا ہے قیمت
سالار وہ تاجر ہے جو ڈر بیچ رہا ہے

saqibking
 

ممکن ہے اب کی بار میں آدھا دکھائی دوں
ممکن ہے تیرا ہجر یہ چہرہ ادھیڑ دے..!
ممکن ہے تیرے پاس نہ ملنے کا عذر ہو
ممکن ہے کوئی شہر کا رستہ ادھیڑ دے..!
انورؔ کہا تھا عشق نے چمڑی ادھیڑ دوں
میں نے بھی کہہ دیا کہ، اچھا ادھیڑ دے..!

saqibking
 

اچھا مجھے سمجھتے ہو اتنا نہیں ہوں میں
انسان ہوں حضور فرشتہ نہیں ہوں میں
کہتا ہوں سرعام جو لگے ہے مجھکو سچ
کڑوا ہوں منہ سے دل کا میلا نہیں ہوں میں
لباس پرشکن ہے اور اعصاب بھی ہیں شل
حالات سے اس جنگ میں ہارا نہیں ہوں میں
اگرچہ پھنسا ہواہوں میں کوفیوں کے بیچ
پر چارہ گر خیال کہ تنہا نہیں ہوں میں
جب بھی کسی یزید سے مڈ بھیڑ ہوگئی
سر دے کے سرخرو رہا بھاگا نہیں ہوں میں
تاریخ رقم کروں گا مرنے سے پہلے میں
دو چار دن کی بات یا قصہ نہیں ہوں میں
ستائش ہوئی نہ مجھ سے کبھی چاکری ہوئی
اے دوست تری قبیل کا بندہ نہیں ہوں میں
لوگوں سے مختلف ہوں یہ دعوی نہیں مرا
وحید میں ضرور ہوں پر یکتا نہیں ہوں میں

saqibking
 

یہ کیا ؟ کہ جب بھی ملو پوچھ کے بتا کے ملو
کبھی کرو مجھے حیران اچانک آ کے ملو
.
اور دعا سلام ہے کیا شیئ مصافحہ کیسا؟؟
تکلفات کو چھوڑو گلے لگا کے ملو♥

saqibking
 

تو اگر ہاتھ نہ دنیا میں مرا تھامے گا
میں گریبان پکڑ لوں گا ترا محشر میں

saqibking
 

اگر چہ بزم میں باالکل سمٹ کے ملتا ہے
مگر وہ تنہا ملے تو لپٹ کے ملتا ہے
بدن وصال کا خواہاں , دماغ ضبط میں گم
عجیب شخص ہے ٹکڑوں میں بٹ کے ملتا ہے

saqibking
 

پہلے بھیک میں خوشیاں مانگا کرتے تھے
عشق ہوا تو کاسہ ہم نے توڑ دیا
تھوڑی سی خودداری بھی تو لازم تھی
جس نے ہاتھ چھڑایا، ہم نے چھوڑ دیا

saqibking
 

"اس ایٹمی دور میں عشق، فورڈ کار کی چابی گھمانے سے سٹارٹ ہوتا ہے اور محبت نامے کی چیک بک پر لکھے جاتے ہیں۔
اب یہ لڑکیاں محبوب کی بے وفائی کا سن کر زہر کھانے کی بجائے چکن سینڈوچز کھا کر رومال سے منہ پونچھتی ہیں اور دوسرے محبوب کی تلاش میں ، دوسری کار کی تلاش میں، دوسرے کیرئیر کی تلاش میں نکل پڑتی ہیں۔
محبت کے جذبات آج کل اسپرو کی ایک ٹکیہ کھا کر غائب ہو جاتے ہیں اور عشق کا ہیجان فروٹ سالٹ کے ایک ہی چمچ سے بھاپ بن کر اڑ جاتا ہے۔
شادی زندگی کے کاؤنٹر پر مستقل سودا ہے اور محبت شادی کی گاڑی کے پیچھے لٹکتا ہوا جوتا ہے"