Damadam.pk
saqibking's posts | Damadam

saqibking's posts:

saqibking
 

اور دکھاتی رہی تصویریں تیری شادی کی
کل میرے ضبط سے کھیلی ہےسہیلی تیری
💔

تیری خوشی بھی میرا مسئلہ نہیں ہے اب
تیرا ملال بھی میرا معاملہ نہیں ہے
خدا خبر وہ یہ سچ کیسے جھیلتی ہو گی
کہ اس کے عشق میں اب کوئی مبتلا نہیں ہے
s  : تیری خوشی بھی میرا مسئلہ نہیں ہے اب تیرا ملال بھی میرا معاملہ نہیں ہے خدا - 
saqibking
 

اور بھرم ٹوٹنے کیلئے ہی بنتے ہیں♥

saqibking
 

اپنے یوسف کو زلیخا کی طرح تم بھی کبھی
کچھ حسیناؤں سے ملوا دو تو مزا آجاۓ
.
اور چین پڑتا ہی نہیں ہے تمہیں اب میرے بغیر
اب جو تم مجھ کو گنوا دو تو مزا آجاۓ

saqibking
 

وحشت سی وحشت ہوتی ہے
زندہ ہوں حیرت ہوتی ہے
جل بجھنے والوں سے پوچھو
غم کی کیا حدّت ہوتی ہے
سبز کواڑوں کی جھریوں میں
جگنو یا حیرت ہوتی ہے

Social media post
s  : no caption♥ - 
saqibking
 

اس قدر کی ہجر میں نجم شماری ہم نے
جان لیتے کہاں کوئی ستارہ کم ہے
دوستی میں تو کوئی شک نہیں اس کی پر وہ
دوست دشمن کا زیادہ ہمارا کم ہے

saqibking
 

یاد رکھ خود کو مٹاۓ گا تو چھا جاۓ گا
عشق میں عجز ملاۓ گا تو چھا جاۓ گا
اچھی آنکھوں کے پجھاری ہیں میرے شہر کے لوگ
تو میرےشہر میں آۓگا تو چھا جاۓ گا
ہم قیامت بھی اٹھائیں گے تو ہوگا کچھ بھی نہیں
تو فقط آنکھ اٹھاۓ گا تو چھا جاۓ گا

saqibking
 

کر تو لینا تھا ترے ساتھ گزارہ لیکن
اب ترے ساتھ بھی کرتے، تو گزارہ کرتے؟

saqibking
 

کتنے ہی بے گناہوں کی پھر جان لیتے ہیں
اندھے شکار کرنے کی جب ٹھان لیتے ہیں
اتنا بھی کوئی کان کا کچا کبھی نہ ہو
اتنا کہ کوئی کچھ بھی کہے مان لیتے ہیں
حالات تنگ بعد میں ہوتے ہیں عشق میں
پہلے پہل تو سب اسے آسان لیتے ہیں
سائے کی اور جسم کی پہچان ایک ہے
شاعر کو لوگ شعر سے پہچان لیتے ہیں
کل تک میاں جو رہتے تھے غالب مزاجی میں
وہ آج ایرے غیرے کا احسان لیتے ہیں

saqibking
 

مجھے قبول یہ بھی نہیں کی تجھے آئینہ دیکھے
.
.
.
تجھے بس میں دیکھوں یا میرا خدا دیکھے

Social media post
s  : ہم نے مانا کہ ہم برے ہیں مگر! . . آپ کہتے ہیں تو برا لگتا ہے♥ - 
saqibking
 

ہمارے وِیران بستروں میں، اُداس شالوں میں کیا لگے گا
ہجوم کیڑوں کے، ڈھیر مٹّی کے اور جالوں میں کیا لگے گا
ابھی تو ہم تم ہیں خوبصورت، ابھی تو رُت ہی بہار کی ہے
مجھے یہ ڈر ہے ہمارا جوڑا، اجاڑ سالوں میں کیا لگے گا
یونانی لڑکی! میں ایشیا کےکروڑوں ایکڑ کا دیوتا ہوں
پہ دل ہے تیرا سدا کا گورا یہ بھورے کالوں میں کیا لگے گا
میں بے ہُنر ہوں، میں ساگ کھاتا ہوں اور کھیتوں میں گھومتا ہوں
مجھ ایسا شہروں کے ریستورانوں میں "پوش مالوں" میں کیا لگے گا
۔۔۔

saqibking
 

بس ایک دن یونہی اپنے پیاروں کی میں توجّہ سمیٹ لوں گا
بس ایک دن یونہی سر دُکھے گا، ذرا سا مجھ کو بخار ہوگا
اگر تحمل سے بات سن لو، اگر محبت سے دیکھ لو تم
یقین جانو، خدا کے آگے یہ نیکیوں میں شمار ہوگا

saqibking
 

حد میں دوزخ کی یہ جنت نہیں دیکھی جاتی،
ہم سے بازار میں عورت نہیں دیکھی جاتی،
ایک دوشیزہ نے پھر باندھ لیے ہیں گھنگھرو
گھر میں فاقہ ہو تو غیرت نہیں دیکھی جاتی،

saqibking
 

میرا معیار نہیں ملتا میں آوارہ نہیں پھرتا
.
.
مجھے سوچ کے کھونا تم میں دوبارہ نہیں ملتا

saqibking
 

ایک تازہ تازہ شعر میرے ذہن میں آیا ہے
کوئی پوچھے میری موت کی وجہ تو کہنا
مرحوم کو شادی کی فکر کھا گئی 😂

saqibking
 

میں اپنے آخری دم تک تمہیں جاناں پکاروں گا
پھر اس کے بعد تو ظاہر ہے جاناں تم پکارو گی

saqibking
 

ہم ہیں غُربَت میں گُزارے ہوئے اَیَّام جِنہیں😔
لوگ جب تَخت پہ آتے ہیں، بُھلا دیتے ہیں🙏🏻

saqibking
 

میرے دل سے نکلنے والے شخص
اس رہائی کا دکھ تو ہوگا تمہیں
ہمیں جنت میں پا کے اپنے ساتھ
پارسائی کا دکھ تو ہوگا تمہیں