Damadam.pk
saqibking's posts | Damadam

saqibking's posts:

saqibking
 

ضبط کر اے دلِ مجرُوح کہ اِس دُنیا میں
کون سا دل ہدفِ گردشِ ایّام نہیں
غمِ محبوب و غمِ دہرو غمِ جاں کی قسم
ایسے غم بھی ہیں یہاں جن کا کوئی نام نہیں

بڑی دولت ہے دنیا کا کسی پر مہرباں ہونا
مگر دنیا ہے یہ دنیا، رہے گی مہرباں کب تک
s  : بڑی دولت ہے دنیا کا کسی پر مہرباں ہونا مگر دنیا ہے یہ دنیا، رہے گی مہرباں - 
saqibking
 

تمھارا کیا کیا جائے ، تمھیں کم اچھے لگتے ہیں
جو اچھا دیکھ سکتے ہیں ، انھیں ہم اچھے لگتے ہیں

saqibking
 

اس بوڑھی پچارن کے خدو خال سے پوچھو
بت اس کی تمنا کے حسیں تھے کہ نہیں تھے

saqibking
 

ہمارے وِیران بستروں میں، اُداس شالوں میں کیا لگے گا
ہجوم کیڑوں کے، ڈھیر مٹّی کے اور جالوں میں کیا لگے گا
ابھی تو ہم تم ہیں خوبصورت، ابھی تو رُت ہی بہار کی ہے
مجھے یہ ڈر ہے ہمارا جوڑا، اجاڑ سالوں میں کیا لگے گا
یونانی لڑکی! میں ایشیا کےکروڑوں ایکڑ کا دیوتا ہوں
پہ دل ہے تیرا سدا کا گورا یہ بھورے کالوں میں کیا لگے گا
میں بے ہُنر ہوں، میں ساگ کھاتا ہوں اور کھیتوں میں گھومتا ہوں
مجھ ایسا شہروں کے ریستورانوں میں "پوش مالوں" میں کیا لگے گا

saqibking
 

سننے والوں کو فقط فرضی بیاں لگتا ہے ،
تیرا ہر بول میرے دل پر ، یہاں لگتا ہے،
اک تیرے بعد کوئی شخص کہیں پر بھی ہو،
ہو بھلے ڈھیر حسیں ، دل کو کہاں لگتا ہے.....

saqibking
 

ساری دنیا کے غم ہمارے ہیں!!
اور ستم یہ کہ ہم تمہارے ہیں

saqibking
 

اس نے صحرا میں قدم رکھا تو میاں
دشت کو بخت لگے ، ریت پہ جوبن آیا

saqibking
 

دیکھتے دیکھتے سینے سے الگ کر ڈالا
کیسے یکلخت ہمیں دل سے اتارا تُو نے۔۔۔
ہم ترے بخت کے آزار اٹھاتے ہوئے لوگ۔۔۔۔۔۔
کس تغافل سے ہمیں جان سے مارا تُو نے

saqibking
 

"حُسن کائنات کی گرامر ہے ، اور اِسے سمجھنے کے لیئے "عشق کرنا
ضروری ہے...

saqibking
 

کوئی میدان میں اگر آۓ
حق تو یہ ہے اٹھا کے سر آۓ
آپ کو منہ نہیں لگایا تو
آپ بہتان پر اتر آۓ؟

saqibking
 

تری کھوکھلی سی وضاحتوں سے بہل تو جائے یہ دل مگر
تو جواب جس کا نہ دے سکا مری آنکھ میں وہ سوال ہے
ترے قول و فعل کی خیر ہو تری واعظوں سی ہیں خصلتیں
میں کروں جو شکوہ حرام ہے تو کرے ستم تو حلال ہے

saqibking
 

اب کون کہے تم سے؟
بے چین طبیعت ھے
گھمبیر اُداسی ھے
اب کون کہے تم سے ؟
میں غم کا مصّور ھُوں
تصویر اُداسی ھے🥀
اب کون کہے تم سے ؟
اک قید ھے زخموں کی
زنجیر اُداسی ھے
اب کون کہے تم سے ؟
پائی ھے سزا جس کی
تقصیر اُداسی ھے
اب کون کہے تم سے ؟
ھاتھوں کی لکیروں میں
تقدیر اُداسی ھے
اب کون کہے تم سے ؟
دنیا میں تمہارے بن
ھر چیز اُداسی ھے

saqibking
 

باتوں باتوں میں اسے روک کے رکھنا دن بھر
شام ہوجائے تو کہنا کہ سفر ٹھیک نہیں
میں نے یہ سوچ کے دونوں کو سرِ راہ رکھا
سپنے آنکھوں میں، دِیے طاقچوں پر ٹھیک نہیں

saqibking
 

بے چین بہت پھرنا گھبرائے ہوئے رہنا
اک آگ سی جذبوں کی دہکائے ہوئے رہنا
چھلکائے ہوئے چلنا خوشبو لب لعلیں کی
اک باغ سا ساتھ اپنے مہکائے ہوئے رہنا
اس حسن کا شیوہ ہے جب عشق نظر آئے
پردے میں چلے جانا شرمائے ہوئے رہنا
اک شام سی کر رکھنا کاجل کے کرشمے سے
اک چاند سا آنکھوں میں چمکائے ہوئے رہنا
عادت ہی بنا لی ہے تم نے تو منیرؔ اپنی
جس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا

saqibking
 

حضور بخت کے ساٸے ہیں ڈھلتے رہتے ہیں
حویلیوں سے جنازے نکلتے رہتے ہیں
سفید کپڑوں میں عزت کے دعویدار تو دیکھ
یہ وقت آنے پہ شجرے بدلتے رہتے ہیں

saqibking
 

مجھ ایسا شخص اگر قہقہوں سے بھر جائے
یہ سانس لیتی اداسی تو گُھٹ کے مر جائے
وہ میرے بعد ترس جائے گا محبت کو
اُسے یہ کہنا، اگر ہو سکے تو مر جائے

saqibking
 

ہار جانے پہ لوگ کہتے ہیں
کون جھگڑا کرے مقدر سے

saqibking
 

اُس گھڑی کا خوف لازم ہے، کہ انورؔ جس گھڑی
دھر لیے جائیں گے سب، اور سب دھرا رہ جائے ﮔﺎ
انور مسعود ۔

saqibking
 

تمہارے بعد سخاوت سے ڈر گئے ہم
تمہارے بعد محبت سے ہاتھ کھینچ لیا