🌹 *Daily Hadees series*
👈 رسول الله ﷺ نے فرمایا:
*بیت المعمور ساتویں آسمان پر ہے، ہر دن اس میں ایک ہزار فرشتے داخل ہوتے ہیں جو قیامت تک اس میں دوبارہ داخل نہیں ہو سکیں گے ۔*
(بیت المعمور فرشتوں کا کعبہ ہے ساتویں آسمان پر کعبۃ اللہ کے عین برابر ہے۔ فرشتے اس کا طواف کرتے ہیں)
🌹👇 *دلیل* 👇🌹
السلسلہ صحیحہ3145
🌹 *Daily Hadees series*
👈 رسول الله ﷺ نے فرمایا:
*اللہ تعالیٰ نے ہفتے کے دن مٹی پیدا کی، اتوار کے دن اس میں پہاڑ گاڑے، پیر کے دن درخت اگائے ،کام کاج کی چیزیں (لوہا وغیرہ) منگل کے دن پیدا کی، روشنی بدھ کے دن پیدا کی، اور جمعرات کے دن اس میں جانور پھیلا دیئے اور آدم علیہ السلام کو عصر کے بعد جمعے کے دن مخلوقات کے آخر میں پیدا کیا، عصر سے لے کر رات کے درمیان والی جمعے کی آخری گھڑی میں*
🌹👇 *دليل* 👇🌹
السلسلہ صحیحہ 3154
🌹 *Daily Hadees series*
👈 رسول الله ﷺ نے فرمایا:
*میری امت پر رحم کیا گیا ہے، آخرت میں اس پر عذاب نہیں، اس کا عذاب دنیا میں فتنوں، زلزلوں اور آتش فشاں کی صورت میں ہے*
السلسلہ صحیحہ2536
🌹👇 *دليل* 👇🌹
السلسلہ صحیحہ 2536
💫 *دِن کـــا آغــــاز...!* 💫
🌹 *خُــــوبصُـــورت تــلاوتِ قـــرآن ســـے*
🌹 *سمـــاعـــت فـــرمــا کـــر اپنـــے دِلـــوں کــو نُــــور ســـے مُنـــور فـــرمــائیـــں...!*
💖🍃🍃💖🍃🍃💖🍃🍃💖🍃🍃
🌹 *Daily Hadees series*
👈 انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،
*انہوں نے کہا : ہمارے لیے مونچھیں کترنے ، ناخن تراشنے ، بغل کے بال اکھیڑنے اور زیر ناف بال مونڈنے کے لیے وقت مقرر کر دیا گیا کہ ہم ان کو چالیس دن سے زیادہ نہ چھوڑیں ۔*
🌹👇 *دلیل* 👇🌹
مسلم 599
🌹 *Daily Hadees series*
👈 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’
*جو شخص روز قیامت کا آنکھوں دیکھا منظر دیکھنا پسند کرتا ہو تو وہ سورۃ التکویر ، الانفطار اور سورۃ الانشقاق کی تلاوت کرے ۔‘‘ ،*
🌹👇 *دلیل* 👇🌹
رواہ احمد و الترمذی ۔
🌹 *Daily Hadees series*
👈 رسول الله ﷺ نے فرمایا:
*تمہیں فتنے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح ڈھانپ لیں گے،نجات پانے والا وہ شخص ہوگا، پہاڑوں کی چوٹیوں پر رہنے والا جو بکریوں کے ریوڑ سے کھائے گا۔ یا وہ شخص جوجہاد کے راستے تلاش کرتا ہو گااپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے ہو اور اپنے غنیمت کے مال میں سے کھاتا ہو۔*
🌹👇 *دليل* 👇🌹
السلسلہ صحیحہ 2525
🌹 *Daily Hadees series*
👈 رسول الله ﷺ نے فرمایا:
*قیامت قریب آ گئی، لوگ دنیا کی حرص میں زیادہ ہوں گے اور اللہ تعالیٰ سے دور ہوں گے ...اور فرمایا ہر امت کا ایک فتنہ ہے اور میری امت کا فتنہ مال ہے*
🌹👇 *دليل* 👇🌹
السلسلہ صحیحہ 2527/53
🌹 *Daily Hadees series*
👈 عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
*کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ دنیا سب کی سب وقتی فائدے کی چیز ہے ۔ اور دنیا کے سامان میں سے بہترین چیز نیک عورت ہے ۔‘‘*
🌹👇 *دلیل* 👇🌹
نسائی3234
🌹 *Daily Hadees series*
👈 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
*: ”جب تم میں سے کوئی کھائے تو دائیں ہاتھ سے کھائے اور دائیں ہاتھ سے پیئے، اس لیے کہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے“۔*
🌹👇 *دلیل* 👇🌹
ترمذی 1800
🌹 *Daily Hadees series*
👈 قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
*حَدِّثُوا عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَا حَرَجَ*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بنی اسرائیل سے روایت کرو، اس میں کوئی مضائقہ(حرج) نہیں ۔
🌹👇 *دلیل* 👇🌹
ابو داود 3662
🌹 *Daily Hadees series*
👈 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
*:’’ جب بندہ اچھے انداز میں عبادت کرتا ہے اور پھر وہ بیمار ہو جاتا ہے تو اس پر مقرر کیے ہوئے فرشتے سے کہا جاتا ہے : اس کے عمل ویسے ہی لکھتے جاؤ جیسے یہ حالت صحت میں عمل کیا کرتا تھا حتیٰ کہ میں اسے صحت یاب کر دوں یا اسے اپنے پاس بلا لوں ۔*
🌹👇 *دلیل* 👇🌹
مشکاة 1559
🌹 *Daily Hadees series*
👈 عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ،
*میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ لوگ روز قیامت ننگے پاؤں ، ننگے بدن اور بلا ختنہ اٹھائے جائیں گے ۔‘‘ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! مرد اور عورتیں اکٹھے ہوں گے ، وہ ایک دوسرے کو دیکھیں گے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ عائشہ ! وہ (قیامت کا) معاملہ اس سے بہت سنگین ہو گا کہ وہ ایک دوسرے کو دیکھیں ۔‘‘*
🌹👇 *دلیل* 👇🌹
متفق علیہ ۔
🌹 *Daily Hadees series*
👈 علقمہ بن وائل رضی اللہ عنہ اپنے والد سے بیان كرتے ہیں
*كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے كسی آدمی كی زمین ظلم سے غصب كی تو وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات كرے گا کہ اللہ تعالیٰ اس پر غصہ ہوگا۔*
🌹👇 *دليل* 👇🌹
السلسله صحيحه 3674
🌹 *Daily Hadees series*
👈 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
*(چھوٹے چھوٹے) معمولی اور حقیر سمجھنے جانے والے گناہوں سے بچو( كیوں كہ چھوٹےچھوٹے گناہوں كی مثال اس قوم كی طرح ہے جو ایك وادی میں ٹھہری ،ایك شخص ایك لكڑی لایا، دوسرا بھی ایك لكڑی لایا حتی كہ انہوں نے اپنی روٹیاں پكالیں۔ چھوٹے گناہ كرنے والے كو جب پكڑا جاتا ہے تو وہ گناہ اسے ہلاك كر دیتے ہیں۔*
🌹👇 *دليل* 👇🌹
السلسه صحیحه 3659
*کیا آپ نے آج ایک قرآن پاک پڑھنے کا ثواب حاصل کیا؟؟؟*
─┄┅━━━━▣✾🕋✾▣━━━━┅┅─┄
*❤️اگر نہیں تو ابھی کر لیجیے۔۔مفہوم حدیث ہے ایک مرتبہ سورة اخلاص کاثواب ایک تہائی قرآن پاک کے برابر ہے۔۔ابھی تین مرتبہ سورة اخلاص پڑھیں اور اسکا ثواب حضور اکرمﷺ سے لیکر آنے والی تمام امت کو ہدیہ کیجیے۔۔جزاك اللهُ خیرا کثیرا*🌹
*"أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم۔"*
*🌹بِســــــــــمِﷲِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ🌹*
*💞قُلْ ھُوَ اللهُ اَحَدٌ o اَللهُ الصَّمَدُ o لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْ o وَ لَمْ یَکُنْ لَّهٗ کُفُوًا اَحَدٌ o💞*
*🔰ترجمہ*🔰
*کہہ دیجئے! که وه الله ایک ہے۔ الله بے نیاز ہے۔ نه اس سے کوئی پیدا ہوا اور نه ہی وه کسی سے پیدا ہوا، اور نه ہی کوئی اسکا ہمسر ہے۔*
اللّٰہ پاک مجھے اور آپ کو اپنی امان میں رکھے۔۔۔
(((آمین ثم آمین یا رب العالمین
♥️🌹♥️🌹♥️🌹♥️🌹♥️🌹♥️
*کیا آج آپ نے درود شریف پڑھا؟ نہیں پڑھا تو پڑھ لیجٸے۔🥀*
*🌹سب سے افضل درودِ پاک🌹*
*اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَاصَلَّیْتَ عَلٰی إِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی إِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*
♥️🌹♥️🌹♥️🌹♥️🌹♥️🌹♥️
🌹 *Daily Hadees series*
👈 عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعا مروی ہےکہ:
*رسول الله ﷺ نے فرمایا: نظر لگنے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو کیوں کہ نظر لگنا حق ہے*
🌹👇 *دليل* 👇🌹
السلسلہ صحیحہ 2755
🌹 *Daily Hadees series*
👈 عبداللہرضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:اپنے گھروں میں سورة البقرہ پڑھا کرو کیوں کہ شیطان اس گھرمیں داخل نہیں ہوتا جس میں سورة البقرہ پڑھی جائے*
🌹👇 *دليل* 👇🌹
السلسلہ صحیحہ 2769
🌹 *Daily Hadees series*
👈 انسرضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ
*رسول الله ﷺ نے فرمایا: جمعے کے دن اور جمعہ کی رات مجھ پر کثرت سے درود پڑھو، کیوں کہ جس شخص نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجے گا۔*
🌹👇 *دليل* 👇🌹
السلسلہ صحیحہ 2777
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain