Damadam.pk
shehzadykishehzadi's posts | Damadam

shehzadykishehzadi's posts:

shehzadykishehzadi
 

اگر کسی دن آپ کا رشتہ کسی ایسے شخص سے ختم ہو جاۓ جس سے آپ کے بہت اچھے تعلقات تھے تو اس کے تمام راز اور کہانیاں اکٹھا کر کے کسی خفیہ ٹھکانے میں ڈال دیں اور کبھی کسی کو اس تک پہنچنے نہ دیں کیونکہ رشتے ختم ہونے پر بھی اخلاقیات نہیں مرنی چاہیے۔
شہزادی 💔

کبھی ایسا ہو کہ 
تم میری تصویر بنانے بیٹھو اور..
تم کو میرا رنگ سمجھ نہ آئے..
نہ دودھ جیسی... نہ چائے جیسی...
 نہ بلیک کافی جیسی..
اور پھر جب تم..سوچ میں پڑ جاؤ تو..
اپنی ہنسی کا تھوڑا رنگ لیکر..
میرے لب بنا دینا..
اپنے خواب سے میری آنکھوں کے ہاشیے کھینچنا...
اپنی خوشبو سے میرے گال رنگ دینا....
اپنی انگلیو ں کے لمس سے میرا..
 سرمئی آنچل بنانا...
یوں تم مجھے اپنے رنگ میں رنگ دینا.
شہزادی ❤
s  : کبھی ایسا ہو کہ تم میری تصویر بنانے بیٹھو اور.. تم کو میرا رنگ سمجھ نہ - 
shehzadykishehzadi
 

Always treat her softly 🦋
Because when you hurt her she cries, and even if she hurts you, she cries 🤍
shehzadi

shehzadykishehzadi
 

لوگوں کو پرکھنا چھوڑ دو،
تم نہیں جانتے کوئی اپنے
اندر کیسی جنگ لڑ رہا ہے۔
💯🥀 شہزادی

shehzadykishehzadi
 

پھر اسکے بعد ہم نے کچھ نہ کھویا
وہ ہمارا آخری خسارہ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
💔 شہزادی

shehzadykishehzadi
 

" پتہ نہیں میری یہ عادت اچھی ہے یا بُری ، کوئی میرے ساتھ کِتنا ہی بُرا کِیوں نہ کر لے میری ناراضگی بس کُچھ وقتی سی ہی ہوتی ہے ، بس اگلے بندے کی پیار سے بات کرنے کی دیر ہے ، اور میں بُھول جاتی ہُوں کہ ؛ اُس نے میرے ساتھ کیا کِیا تھا! ۔
شہزادی 🖤

shehzadykishehzadi
 

کس قدر آسانی سے کہہ دیا جاتا ہے کہ مجھے معاف کر دو...!!
سمجھ نہیں آتا کہ معافی کس چیز کی.؟؟
اپنے وعدوں سے مکرنے کی، کبھی نہ ختم ہونے والی اذیت کی، راتوں کے جگراتوں کی، زمانے بھر کے سامنے تماشہ بنانے کی، جھوٹی محبت کی یا پھر بے وجہ چھوڑ جانے کی؟
💔🥀🥺 شہزادی

shehzadykishehzadi
 

" اور پھر ہر شخص ویسا نہیں ہوتا جیسا ہم سوچ لیتے ہیں! ۔ "
شہزادی 💔🙂

shehzadykishehzadi
 

رشتے بہت انمول ہوتے ہیں ذرا سی غلط فہمی، نظر اندازی، بد سلوکی آہستہ آہستہ انہیں توڑ دیتی ہے، جس طرح دھاگہ ٹوٹ جائے پھر بھی جڑ کر گرہ رہ جاتی ہے، اسی طرح رشتے ٹوٹ کر دوبارہ بن بھی جائے مگر پھر بھی ان میں کمی رہتی ہے، وہ پہلے کی طرح مضبوط نہیں بن پاتے⚠
شہزادی 🥀💯

shehzadykishehzadi
 

ہم سبھی کسی نہ کسی چیز کے انتظار میں زندگی "گزار" رہے ہیں۔ شاید ہم جو چاہتے ہیں وہ حاصل ہونے پہ زندگی "جینا" شروع کر دیں!
ہم صرف ایک ایسا شخص چاہتے ہیں جو مشکل میں ہمارا ساتھ دے اور ہمیں یقین دلائے کہ سب ٹھیک ہو جائے گا اور ہمیں ہماری خامیوں سمیت قبول کر لے!
شہزادی 💔

shehzadykishehzadi
 

إس سے زیادہ تکلیف دہ کچھ نہیں ہو سکتا کہ آپکی عمر آپکی آنکھوں کے سامنے گزرتی جائے اور آپ اپنی مرضی سے نا جی سکیں۔
شہزادی 💔

shehzadykishehzadi
 

جو شے آنسوؤں میں بہا دی جائے وہ دوبارہ آنکھ کی زینت نہیں بن سکتی۔۔۔ خواہ وہ محبت ہو ، عداوت ہو، لہجہ، لمحہ یا پھر کوئی انسان
شہزادی💔🥀

shehzadykishehzadi
 

ہمیں لگتا ہے کہ شاید بڑھاپا سفید ہوتے ہوئے بالوں يا جھڑیاں پڑتے ہوئے چہروں سے ظاہر ہوتا ہے۔لیکِن بڑھاپا تو یہ ہوتا ہے کہ جب ہماری آنکھوں میں کوئی خواب نہیں رہتے یا ہمارے اندر نئی خواہشات کا ہجوم نہیں رہتا۔اور دیکھا جائے تو ہم میں سے اکثر لوگ وقت سے پہلے بوڑھے ہو چکے ہیں
شہزادی 💔🥀

shehzadykishehzadi
 

تمہیں ہم بھی ستانے پر اتر آئے تو کیا ہوگا
تمہارا دل دکھانے پر اتر آئے تو کیا ہوگا
ہمیں بدنام کرتے پھرتے ہو اپنی محفل میں
ہم اگر سچ بتانے پر اتر آئے تو کیا ہوگا

shehzadykishehzadi
 

Good night Allah Hafiz take care of yourself to all ☺️🤲🏻🙏🏻

shehzadykishehzadi
 

کچھ لوگ اِتنے عزیز ہوتے ہیں کہ ؛ وہ حاصل تو نہیں ہوتے مگر پھر بھی ہماری آنکھیں فقط اُنہیں کو دیکھنے کے لِیے ترستی ہیں اور ہم صرف اُنہیں کا راستہ تکتے رہتے ہیں
شہزادی 🖤🥀

shehzadykishehzadi
 

بچپن میں جب پہلی با گیس کاغبارہ ہاتھ میں تھامے ایک سڑک پر دوڑتا چلا جا رہا تھا میں بہت شاد اور مگن تھا کہ غبارہ ایک آواز کے ساتھ پھٹ گیا میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا، سڑک پر قابل رحم انداز میں ایک پچکی ہوٸ ربڑ کی ایک لجلجی سی شے پڑی ہوی تھی ۔ اب اس عمر میں آ کر مجھے یہ سمجھ آ گیا کہ وہ پچکی ہوئ شے دنیا تھی ۔۔۔
شہزادی 💯🖤

shehzadykishehzadi
 

چارلی چپلن نے حاضرین کے سامنے ایک نکتہ بیان کیا اور پورا مجمع ہنس پڑا…!!!! اس نے پھر وہی جملہ دہرایا؛ مگر اس بار کچھ لوگ ہی ہنسے…!!! اس نے تیسری بار وہی جملہ کہا اور اب کی بار کسی کی ہنسی نہ نکلی…!!! وہ کچھ دیر رکا اور پھر ایک بہت خوبصورت جملہ کہا:
"اگر تم ایک ہی بات پر کئ بار نہیں ہنس سکتے؛ تو پھر ایک ہی غم یا ایک ہی واقعے کو لے کر بار بار کیوں روتے رہتے ہو...؟؟ میرے پیارو!! اپنی زندگی کے ہر ہر لمحے سے لطف اندوزی کرو"۔
🙂 شہزادی

shehzadykishehzadi
 

بعض اوقات چھوٹی چھوٹی باتیں بھی دل کو بری لگ جاتی ہیں اس وقت سارے بڑے غم بھی یاد آ جاتے ہیں کہنے والے کہتے ہیں کہ ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھلا کون روتا ہے بات احساس کی ہوتی ہے انسانوں کے احساسات کو سمجھنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے...
🖤🕊 شہزادی

shehzadykishehzadi
 

"اس سے کہنا، انسانوں کو جج نہیں کیا کرتے، ان سے محبت کیا کرتے ہیں۔ اگر تم لوگوں کو جج کرنے لگ جاؤ گے تو ان سے محبت نہیں کر سکو گے۔
جب کسی سے محبت کی جاتی ہے تو دل میں ایک قبرستان بھی بنایا جاتا ہے۔ اس میں اپنے محبوب کی تمام خامیاں دفن کر دی جاتی ہیں اور پھر ان پر کتبے نہیں لگائے جاتے۔"
🥲🖤 شہزادی