Erase the past with repentance
and build the future with sincerity
and good deeds.
Ibn al-Qayyim (رحمه الله) said,
“Go on the path of truth and do not feel lonely because there are few who take that path, and beware of the path of falsehood and do not be deceived by the vastness of the perishers.”
Found in Kitab al-Zuhd by Ahmad bin Hanbal (رحمه الله)
زندگی میں ہم سب کبھی نہ کبھی اس مقام پر آجاتے ہیں جہاں سارے رشتے ختم ہوجاتے ہیں۔ وہاں صرف ہم ہوتے ہیں اور اللہ ہوتا ہے۔ پھر ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہمارے پیروں کے نیچے زمین ہے نہ سر کے اوپر کوئی آسمان، بس صرف ایک اللہ ہے جو ہمیں اس خلا میں بھی تھامے ہوئے ہے۔ پھر پتہ چلتا ہے کہ ہم زمین پر پڑی مٹی کے ڈھیر میں ایک ذرّے سے زیادہ کی وقعت نہیں رکھتے۔
اقتباس
جس شخص میں چار اوصاف ہوں، اللّٰہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا اور اس پہ اپنی رحمت کی برکھا برسائے گا: وہ اپنے والدین سے حسنِ سلوک کرے؛ اپنے خادموں سے نرمی کے ساتھ پیش آئے؛ یتیم کی کفالت کرے اور کم زوروں کی اعانت کرے!
حسن بصری رحمہ اللّٰہ
(آداب الحسن البصري، ص: 41)
آپ کو تلخ نہیں ہونا، آپ کو بدلہ لینے والا نہیں بننا۔ آپ کو چالیں چلنے والا، جال بچھانے والا بھی نہیں بننا۔ آپ کو ایسا بھی نہیں ہونا کہ آپ شاطر کہلائیں۔ اور ایسا بھی نہیں کرنا کہ آپ گڑھے کھودیں۔
زخم ہیں، اور دل پر ہیں، اور روح پر ہیں، لیکن ان کے لیے مرہم بدلہ لے کر تیار نہ کریں۔ مرہم آسمانی ہی اچھے ہوتے ہیں۔مرہم رحمانی ہی شفاء دیتے ہیں۔ چھوڑ دیں جو ہوا۔ جانے دیں جس نے جو کیا۔ اپنے پیچھے دروازے بند کر کے آگے بڑھ جائیں۔ زخم دینے والوں، تکلیف پہنچانے والوں، روح کو روند دینے والوں کو ان کے حال پر چھوڑ کر اپنا حال ٹھیک کریں۔ کیونکہ آپ کو وہ نہیں بننا جو حالات آپ کو بنا رہے ہیں۔ آپ کو وہ بننا ہے جو اعمال بناتے ہیں۔
رب کا بندہ" ۔۔۔بندہ مومن۔۔۔انسان۔۔۔
سمیراحمید
چیزیں وقتی ہوتی ہیں، ٹوٹ جاتی ہیں، بکھر جاتی ہیں۔ رویے دائمی ہوتے ہیں۔ صدیوں کے لیے اپنا اثر چھوڑ جاتے ہیں۔
اقتباس
روح کو ازیت دینے والی اور دل کو الجھانے والی کوئی چیز اتنی نہیں جتنی وابستگی ہے -
شمس تبریزیؒ
قدر و منزلت میں سب سے بلند تر وہ ہے جو خود کو بلند رتبہ نہ سمجھے اور سب سے زیادہ فضیلت والا وہ ہے جو اپنی فضیلت کا دعویدار نہ ہو ..
(امام شافعی رحمہ اللّٰہ - تاريخ دمشق 413/51 والسير 80/1)
مجھے قبولیت کی فکر نہیں؛ فکر ہے تو دعا کی؛ جب دعا کی توفیق عطا ہو جائے تو قبولیت ساتھ آتی ہے!
(حضرت عمر بن خطاب رضی اللّٰہ عنہ)
فاصلہ تُمہارا اللّٰہ سے ہے، اللّٰہ کا تُم سے نہیں__!!!
جسے تُم میلوں کی دوری سمجھ رہے ہو وہ تو بس تُمہاری ایک پُکار کی بات ہے، جو آواز دیوار کے اُس پار نہیں جا سکتی وہ اُسے سات آسمانوں کے اُس پار سُن لیتا ہے، تو پھر کیا ہے ایسا جو تمہیں اب بھی اُس سے مانگنے سے روکے ہوئے ہے___؟
جس نے یہ دل بنایا ہے اُس سے بہتر اِس دل کا حال اور کون جان سکتا ہے؟ تُم اُس پر توکل رکھ کر چلو تو سہی، تمہاری ایک دُعا تمہارے اور معجزوں کے درمیان آنے والی ہر رُکاوٹ چیر دیتی ہے، تو پھر توکل رکھو وہ اُنہیں ہی وسیلہ بنا دے گا جو تمہارے لیے رُکاوٹ بنے ہوئے ہیں___،
جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کیلئے سمندر کے بیچ ؤ بیچ راستہ بنا سکتا ہے وہ تمہارے لئے بھی راستہ بنا دیگا، جہاں تمہاری کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں وہاں سے اُس کے کُنّ کے معاملات شروع ہوتے ہیں۔۔
کچھ صالح ہوتے ہیں۔ کچھ صالح بنتے ہیں ۔صالح ہونا خوش قسمتی کی بات ہے۔صالح بننا دو دھاری تلوار پر چلنے کے برابر ہے اس میں زیادہ وقت لگتا ہے۔اس میں زیادہ تکلیف سہنی پڑتی ہے۔
"غیبت نے کتنے ہی نیکوکاروں کے اعمال کو آلودہ کردیا؛ کتنے ہی باعمل لوگوں کے اَجر کو برباد کیا؛ کتنی دفعہ اُس نے غضبِ الٰہی کو متوجہ کیا؛ جان لو! غیبت گرے ہوؤں کا پھل اور بزدلوں کا ہتھیار ہے!"
(التذكرة في الوعظ : 124)
گناہ کا سب سے مشکل مرحلہ پہلا مرحلہ ہوتا ہے..پھر وہ گناہ آسان ہو جاتا ہے..پھر وہ آرام دہ بن جاتا ہے...پھر اس سے انسیت ہو جاتی ہے پھر وہ اچھا لگنے لگتا ہے اور
پھر وہ گناہ انسان کی طبیعت ثانیہ بن جاتا ہے
لہذا جب شیطان پہلے پہل کسی نافرمانی کی طرف بلاۓ تو دل ہی دل میں یہ آیت پڑھ کر اس کو بھگا دیں :
قل أذلك خير أم جنة الخلد التي وعد المتقون
" کہو کہ کیا دوزخ کا یہ انجام بہتر ہے یا وہ ہمیشہ رہنے والی جنت ، جس کا وعدہ متقی لوگوں سے کیا گیا ہے؟"
(الفرقان :15)
Sabr is tough. It at times can also be painful. Because when you're in a difficult moment, the bubble of darkness is all that surrounds you. Its like you're trapped in a place where there are no doors to leave. There's just a window through which you can see sunlight enter, but through which you can't exit due to its size. It can be suffocating and difficult. But that window, however small it may be, is a reminder that there is light outside of what you're experiencing. That ease will follow and that there is hope. Remember: "With every hardship comes ease"
فرمایا نبی کریم ﷺ نے:
"جسے پسند ہو کہ اس کا اعمالنامہ اسے خوش کر دے، اسے چاہیے کثرت سے استغفار کرے" ۔۔۔۔۔صحيح الجامع
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام عليكم ورحمة الله و بركاته
🌿 عبدالله ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"کوئی دن الله تعالیٰ کے ہاں ان دس دنوں سے زیاده عظمت والا نہیں اور نہ ہی کسی دن کا عمل الله تعالیٰ کو ان دس دنوں کے عمل سے زیاده محبوب ہے. پس تم ان دس دنوں میں کثرت سے
تہلیل (لا الہ الا الله)،
تکبیر (الله اکبر)
اور تحمید (الحمد لله) کہو۔"
(مسند احمد)
انسان گناہ کی وجہ سے جہنم نہیں جاتا بلکہ گناہ پر مطمئن رہنے اور توبہ نہ کرنے کی وجہ سے جہنم میں جاتا ہے.
(واصف علی واصف)
"وقُولوا للنّاسِ حُسناً "
اور لوگوں سے اچھی بات کرو
مفہوم حدیث ہے: " جو کوئی اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہئے کہ یاتو اچھی بات کرے یا خاموشی اختیار کرے"
ہمارے الفاظ لوگوں کے دلوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، اچھے الفاظ ہمیشہ اچھا impact چھوڑ تے ہیں، آپ کے کہے اچھے الفاظ کسی کو ساری زندگی motivation دے سکتے ہیں، آپ کی کسی کے منہ پر دی گئی دعا کسی کے لئے تا حیات ہدایت کا باعث بن سکتی ہے، ممکن ہے آپ کو اچھے الفاظ سننے کو نہ ملے ہوں مگر کوشش کریں کہ آپ خود دوسروں کے لئے باعث خیر اور باعث برکت بنیں، کوئی معمولی سی اچھائی بھی کرے اس کے منہ پر شکریہ ادا کریں، اسے دعا دیں، اس کا ڈھیروں خون بڑھ جائے گا ، آپ بھول جائیں گے مگر آپ کے positive words کسی کے دل پر ہمیشہ نقش ہو جائیں گے اور اللہ کے پاس سے آپکو مسلسل اجر ملتا رہےگا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain