دنیا خوبصورت لوگوں سے بھری ہوئی ہے وہ جو صرف چہرے سے نہیں، دل اور روح سے بھی حسین ہیں مگر اپنے ہی نور پر شک کرتے ہیں کیونکہ کسی نے کبھی ان کی روشنی کو ماند کر دیا۔
وہ سنہرے دل رکھتے ہیں مگر خاموشی میں لپٹے رہتے ہیں، اپنی قدر پر سوال اٹھاتے ہیں کیونکہ کبھی ظلم نے محبت کا لبادہ اوڑھ رکھا تھا۔
کاش وہ خود کو مہربان نظروں سے دیکھ پاتے، تو جان لیتے کہ قصور ان کا نہیں تھا اندھا تو زمانہ تھا۔
"سلیقے سے توڑے گئے لوگ مخلص لوگوں سے بھی ڈرتے ہیں۔"
"کہانی کا وہ حصہ بھی بتایا کریں جس میں آپ غلط اور باقی صحیح ہوتے ہیں."
"کچھ دل نفرت کرنا نہیں جانتے خواہ آپ ان پر کتنا ظلم کریں اور کچھ دل محبت کرنا نہیں جانتے خواہ انہیں کتنی عزت دیں۔"
خاموشی کمزوری نہیں ہوتی،
بس کچھ زخم لفظوں میں نہیں سماتے۔"
*آج کسی نے مجھ سے کہا کہ آپ کی باتیں بہت گہری ہوتی ہیں، میں تب سے اس سوچ میں گم ہوں کہ کیا واقعی باتیں گہری ہوتی ہیں، کیونکہ گہرے تو دکھ ہوتے ہیں جو دکھائی نہیں دیتے، گہرے تو روح پہ لگے زخم ہوتے ہیں، جو کسی سے سلتے نہیں، گہری تو خاموشی ہوتی ہے جس کا چیختا شور کسی کو سنائی نہیں دیتا، گہری تو درد کی رات ہوتی ہے جس میں کوئی روشن ستاره طلوع نہیں ہوتا، گہرے تو دل ہوتے ہیں جو بر احساس کو اپنے اندر دفن کر لیتے ہیں اور گہری تو محبت ہوتی ہے جو پرانی ہو کر بھی پھیکی نہیں پڑتی مگر کیا باتیں بھی گہری ہوتیں؟؟؟ کیا واقعی؟؟🌸💔*
کچھ ایسے ہوتے ہیں جن کی جیبیں خالی، مگر روحیں کائنات سے بھرپور ہوتی ہیں۔
ان کی دولت چیزوں میں نہیں، احساس میں ہوتی ہے سکون، مہربانی، دانائی اور روشنی میں۔
وہ خاموشی سے زندگی کے راستوں پر چلتے ہیں، دنیا انہیں نہیں پہچانتی، مگر غیب انہیں جانتا ہے۔
اصل دولت چمکتی نہیں، دل کے اندر سے روشن ہوتی ہے۔
😊😊😊السلام علیکم ۔۔۔۔۔صبح بخیر
دل کو توڑنے کے لیے ضرورت نہیں پتھروں کی ۔۔
یہ دل تو بکھر جاتا ہے لفظوں کے تیر سے۔۔۔،!!!
اگر کوئی شخص
آپـــــ کے غلط رویے پر
خامـــــوشی اختیار کر لے
تو سمجھ جائیے: 🍃
اسکا ظرفـــــ آپ سے وسیع ھے.
"لوگوں کو بتایا گیا کہ وہ اپنے خدوخال، گورے رنگ اور لمبے قد کی وجہ سے خوبصورت لگتے ہیں۔ حالانکہ ہر وہ انسان خوبصورت ہے جو ایک ہمدرد روح اور خوبصورت مسکراہٹ کا مالک ہے۔"
good night
اللہ حافظ😊😊
"میں ایسی ہوا میں سانس لینا چاہتی ہوں جہاں لوگ دھیمی آواز میں بات کریں."
الجھنا چھوڑ دیں ایسی چیزوں سے حالات سے اور لوگوں سے جن کو آپ بدل نہیں سکتے ، اپنی توجہ اس پر مرکوز کریں جسے آپ بدل سکتے ہیں۔ یعنی کہ ” اپنا آپ “
*" ہم ضرورت پڑنے پر ضرورت مند بن جاتے ہیں اور ضرورت ختم ہونے پر غیرت مند، مگر احسان مند کبھی نہیں بنتے ہیں "💔🥲*
میں نے سنا ہے ؟
میں جس دن پوسٹ نا کروں 🤔
آپ لوگوں کا کسی کام میں دل نہیں لگتا 🙈😅😍
یہ سچ یے کیا ؟؟؟😁😁
*آنسوؤں کی زبان اللہ رب العزت کو بہت پسند ہیں، اسی لئے جو آنسوؤں کی زبان سے مانگتے ہیں ناں ، پھر وہ خالی ہاتھ کبھی لوٹائے نہیں جاتے یقین جانیے یہ وہ زبان ہے جو "کن" کہلوا لیا کرتی ہے کبھی ان آنسوؤں کی قدر و قیمت کا اندازہ لگانے کے لئے اللہ رب العزت سے آنسوؤں کی زبان میں مانگ کر تو دیکھیں۔۔*
تہجد کا الارم لگالیں ✨
"رونا کمزوری نہیں فطرت ہے، لیکن درد کو مسکراہٹ کے پردے میں چھپانا فنِ حیات ہے۔ یہ صرف وہ دل کر سکتا ہے جو پتھر نہیں، مگر چٹان بن چکا ہو۔"
اگر کوئی ہم سے دور چلا جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں ہم ﷲ کے قریب ہوجاتے ہیں تو ایسے شخص کو کھونے کا ہرگز ملال نہیں کرنا چاہیئے۔۔۔
انسان زمین سے ہی ٹھوکریں کھا کر آسمان تک پہنچتا ہے، جب لوگ دل دکھاتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ دل ﷲ سے جڑنے کے لئے ہی بنا تھا اس کا وہی ابدی ٹھکانہ ہے۔۔۔ 🌸
.
*سب لوگ آپ کے پاس موجود نعمتوں پہ خوش نہیں ہوتے سب کو سب نہ بتایا کریں۔۔✍🏻🫀♥️*
.......
أحسنُوا الظنّ بأقدَارِكُم
فإنَّها تَأتِي مَحملة بظنُونكم
*اپنی تقدیروں کے بارے میں اچھا گمان رکھو*
*کیونکہ وہ تمہارے گمانوں کے مطابق ہی آتی ہیں۔*
-🕊🤍🍃
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain