تمھاری اور میری رات میں بس فرق اتنا ہے
تمھاری سو کے گزری ہے اور ہماری رو کے
چلا گیا چاند دیکھو سو گئے ستارے بھی
اب تو آ جاؤ اے نیند ادھورے ہیں کچھ خواب ہمارے بھی
اب نہ جاگیں گے راتوں کو تیری یادوں کے سہارے
ہم نے عادت کو بدلنا ہے تیری نظروں کی طرح
تنہائیاں تھیں رات تھی تیرا خیال تھا
شور تھا ایسا تھا کے آنکھ لگانا محال تھا
کاشں کے ہمارا بھی کوئی وفادار یار ہوتا
سینا تان کے چلتے بے وفاٶں کی گلیوں میں
وقت مہربان ہے تم پر صاحب
تم کر سکتے ہو بے رخی ہم سے
صبر کے گھونٹ تیرے ہجر میں پینے لگ جائیں
کاش ہم تیری طرح چین سے جینے لگ جائیں
دو گھڑی سکون کی خاطر ہم نے برسوں عذاب جھیلا ہے
اسے کہنا آج بھی اک شخص تیرے ہوتے ہوئے اکیلا ہے
سب کو ہے اپنا اپنا غم
کس نے کس کا غم سمجھا ہے
غم تو بہت ملے
جو غم عشق میں ملا وہ انمول تھا
اب کس سے شکوہ کروں
کس سے شکايت کروں
جو عمر تھی خواہش پوری کرنے کی ہم نے
اس عمر میں صبر کرنا سیکھ لیا
ان پھولوں سے تو کانٹے اچھے ہیں
جو ایک بار پکڑ لیں تو ساتھ نہیں چھوڑتے
ﺑﮭﻼ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ ﺗﻤﮭﯿﮟ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺻﺒﺮ ﺗﻮ ﮐﯿﺠﺌﯿﮯ
ﺁپ کی ﻃﺮﺡ ﮨﻮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﻭﻗﺖ ﺗﻮ ﻟﮕﮯ ﮔﺎ
رات گہری تھی ڈر بھی سکتے تھے
ہم جو کہتے تھے کر بھی سکتے تھے
تم جو بچھڑے تھے یہ بھی نا سوچا
ہم تو پاگل تھے مر بھی سکتے تھے
ﺑﮭﻼ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ ﺗﻤﮭﯿﮟ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺻﺒﺮ ﺗﻮ ﮐﯿﺠﺌﯿﮯ
ﺁپ کی ﻃﺮﺡ ﮨﻮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﻭﻗﺖ ﺗﻮ ﻟﮕﮯ ﮔﺎ
اس کے ساتھ وقت کا پتہ نہیں چلتا تھا
لیکن اس کا پتہ چل گیا وقت کے ساتھ
بھروسہ صرف رب کی ذات پر کرو
لوگوں کا کیا ہے؟ چھوڑ جاتے ہیں یا توڑ جاتے ہیں
اسے تو ہر بات یاد رہتی تهی
نہ جانے مجهے کیسے بهلایا ہوگا
بات معیوب بھی ہے اور بہت خوب بھی ہے
میرا محبوب کسی اور کا محبوب بھی ہے
تصویر تو بنا لی بس آنکھیں نہ بن پائیں ہم سے
وہ شخص ہم سے تصویر میں بھی نظریں چرا گیا😔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain