بیٹیاں منہ پہ تالے لگا کر ہنستی ہیں درد سارے دبا کر ہنستی ھیں۔ بابا بھائیوں کی لاج کی خاطر دل کے چھالے چھپا کر ہنستی ہیں ۔ کسی کے خواب دیکھتی انکھیں سارے سپنے گنوا کے ہنستی ھیں۔ زندہ درگور ہوتے ہوئے بھی خود کو سجا کر ہنستی ھے۔ بیٹی ہونے کا حق نبھا کر دل کی دنیا لٹا کر ہنستی ھیں۔ زندگی بھر نبھا کی کوشش میں زخم در زخم کھا کر ہنستی ھیں ۔
کسی نے پوچھا کہ پانچ وقت کی پابندی کیسے کر لیتی ہوں؟ جب سے مجھے یقین ہو گیا ہے کہ دن میں پانچ مرتبہ کوئی میرے دکھڑے نہیں سننے والا کوئی مجھے ہر حال میں دن میں پانچ مرتبہ قبول نہیں کرے گا۔ کبھی روتے ہوئے کبھی مسکراتے ہوئے کبھی غم میں نڈھال کوئی اتنے دکھ نہیں سن سکتا سوائے رب ذوالجلال کے
مت پوچھیے کہ کیا ھے سرکار کی گلی میں اک جشن سا بپا ھے سرکار کی گلی میں آنے کو آ گئے ھے گھر پر ضرور لیکن دل اپنا رہ گیا ھے سرکار کی گلی میں 🌺 صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 🌺