مجھے اچھا لگتا ہے اپنی ذات میں گُم رہنا
مجھے بھاتا ہی نہیں لوگوں سے شناسائی کرنا
رکتا ہے کہاں وقت،،، نہ رکتا ہے سفر یہ
ہم لوگ ہی تھکتے ہیں کسی موڑ پہ آ کر
میں جانتی ہُوں کہاں تک اُڑان ہے اِن کی۔
یہ میرے ہاتھ سے نِکلے ہُوئے پرِندے ہیں۔
کبھی حیات کی ضامن کبھی وسیلہِ مَرگ
نگاہِ یار ________تیرا کوئی اعتبار نہیں
تم کیا سمجھتے ہو کہ چھوڑ دیا تو محبت کا بھی اختتام ہو گیا۔۔۔؟؟
دیکھنے میں بہت عام سی لڑکی ہوں____لیکن
یقین مانیے___دل کا سکون چھین لیتی ہوں
نہ کبھی آواز دینا___نہ کبھی پلٹ کر دیکھنا
بڑی مشکل سے سیکھا ہے کس کو الوداع کہنا
#کہنے لگے بڑے #ہنستی ہو
میں نے کہا کنواری ہوں #صاحب
مسکراہٹیں جھوٹی بھی ہوا کرتی ہیں
#جناب...
انسان کو دیکھنا نہیں سمجھنا سیکھو
مسکرانا بھلا کون سا مشکل کام ہے
بس ''اسے'' سوچنا ہی تو پڑتا ہے ۔۔۔
ایک تبسم سے جیت لیں دل کو
اس قدر دلکش ہم مسکراتے ہیں
ایک شہزادہ ہے جو اچھا ہے کہانی میں
ایک شہزادی ہے جو ہر بات پہ لڑ پڑتی ہے
وہ کہ جس کو ہونا ہی نہیں کبھی میرا
میرے خوابوں میں میری سلطنت کا مالک ہے
اُڑ جائیں گے، تصویر کے رنگوں کی طرح ہیں،
ہم وقت کی ٹہنی پہ پرِندوں کی طرح ہیں،
نیند تو بچپن میں آ تی تھی
اب تو بس تھک کر سو جاتے ہیں
رہِ حیات میں ، کچھ مرحلے تو دیکھ لیے
یہ اور بات ہے ، تیری آرزو نہ راس آئی
تم بس مدھم ہی کر سکے مجھے۔۔۔
بجھا دینا تیرے بس کی بات نہیں۔۔۔
گزشتہ عشق کے ہر دُکھ سے ماسوا ھے یہ دُکھ
تُجھے بُھلا دیا میں نے ،،،، یہ کیا کِیا میں نے
مجھے معلوم تھا محسن، وہ میرا ہو نہیں سکتا
مگر دیکھو، مجھے پھر بھی محبت ہو گئی اس سے
میں جانتی ہوں کہ اندر اُداسیاں ہوں گی
سو ہنسنے والوں کے چہرے نہیں تکا کرتی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain