انسان سوچتا ہے کہ کسی دوسری جگہ جا کر رہنے سے وہ خوش رہے گا۔ حقیقت میں ایسا نہیں ہے، کیونکہ وہ جہاں بھی جائے گا، خود کو ساتھ لے کر جائے گا۔ اپنے آپ کے ساتھ خوش رہنا سیکھنا چاہیے۔ اللہ پاک آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے۔ آمین۔ السلام علیکم ❤️
میرا دل کرتا ہے تمہیں دل سے معاف کردوں اور تم سے کہوں آجاؤ!!! پھر سے خوابوں کے ملبے سے پرانی محبت ڈھونڈ نکالتے ہیں پھر سے ایک دوسرے سے وعدہِ وفا کرتے ہیں. تم پھر سے اپنے کشادہ سینے پر میرا سر رکھ دو ایک بار پھر سے تم لمبی کال کرو اور میں کال پر ہی سو جاوں.اور تم کال جاری رکھو پھر جب میری آنکھ کھلے تو تم اپنی دھیمی سی مسکراہٹ کے ساتھ کہو سو جاو، میں جاگ رہی ہوں... اور میں تم پر ایک خوبصورت مان جتاؤں. سنو، تم پھر سے گفتگو کرو نا... یقین کرو میرے قہقہے پھر سے جنم لیں گے، پھر سے آواز کھنکھنائے گی... میرا جی چاہتا ہے سب پہلے جیسا ہو جائے، تم میں اور ہماری محبت . اور محبت کے سب حسین لمحے پھر سے تازہ ہوجائیں۔۔۔ #عشق_حیات
ہم نے خوشیوں کی طرح دکھ بھی اکھٹے دیکھے صفحہ زیست کو پلٹو گے تو یاد آوں گا اس میں شامل ہے مرے بخت کی تاریکی بھی تم سیاہ رنگ جو پہنو گے تو یاد آوں گا شال پہنائے گا اب کون دسمبر میں تمہیں بارشوں میں بھیگو گے تو یاد آوں گا اب تو یہ اشک میں آنکھوں سے چرا لیتا ہوں اپنے ہاتھوں سے پونچو گے تو یاد آوں گا
~اس سال کے آخر میں معافی مت مانگیں جن کا دل دکھایا آپ بخوبی جانتے ہیں ،انہیں پھول بھیجیں کوئی شعر ان کے نام کریں گزرتے ہوئے سال کی گِرہ کھولیں اور وہاں کوئی خوبصورت یاد ٹانک دیں
السلام علیکم صبح بخیر اور پھر آخر کار یوں ہوتا ہے کہ اپنے مقصد کے سفر میں بار بار ہارتے ، گرتے ، سنبھلتے روتے ، تھکتے، برداشت کرتے، لوگوں کی باتوں رویوں کو سہتے، کچھ روگ سوگ کو ساتھ لئے اپنی منزل پا لیتے ہیں۔ جیت جاتے ہیں ۔ مگر کیا ہے نا کہ سب کچھ من چاہا پا لینے کے بعد اندر سے ہم پہلے جیسے نہیں رہتے، بدل جاتے ہیں۔ جب بکھر بکھر کے بے حد نکھر جاتے ہیں تب ہی زندگی کیا ہے کیوں ہے کا جواب ملتا ہے۔
محبوب کا سر گود میں رکھنا ایک نہایت رومانٹک لمحہ ہوتا ہے، اس لمحے میں دنیا کی ہر شے ماند پڑ جاتی ہے، اور صرف آپ دونوں کی موجودگی اہمیت رکھتی ہے، چاندنی رات میں، جب چاند کی روشنی آپ کی آنکھوں میں چمکتی ہے، اس کے سر کا نرم لمس آپ کے دل کو گرمی سے بھر دیتا ہے، آپ اس کی بالوں میں اپنی انگلیاں پھیرتے ہیں، اور وہ سکون سے آنکھیں بند کر لیتی ہے، جیسے کہ ہر چیز مکمل ہو چکی ہو ____، یہ لمحے محبت کی گہرائی کا احساس دلاتے ہیں، جہاں الفاظ کی ضرورت نہیں ہوتی، بس خاموشی ہی سب کچھ بیان کر دیتی ہے۔! وہ تھک کر میرے سینے سے آ لگے، ہائے میں اس تھکان کے ہزار بار صدقے ..