یہ ٹھیک ہے کہ کئی دفعہ جب آپ خود سے بڑھ کر کسی کی پرواہ کرتے ہو تو اتنے سستے ہوجاتے ہو کہ انہیں مفت کے لگتے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ جب آپ کسی کو یہ بتا دیتے ہو کہ اب تمہارے علاوہ میرا کوئی نہیں ہے نہ کوئی تمہاری طرح مجھے ہر حال میں قبول کرے گا تو وہ یہ سن کر مغرور ہو جاتے ہیں، انہیں پھر آپ ایک فالتو چیز ہی لگتے ہیں جس کے ہونے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔
پر وہ یہ نہیں جانتے کہ اس دنیا کے 8.2 بلین لوگوں میں سے وہ بھی ایک انسان ہی ہیں اور ان سے بہتر اور بہترین بھی موجود ہیں۔۔ تمہارے لیے آج کوئی مخلص ہے اور تم اسے فالتو سمجھ بیٹھے ہو تو ہو سکتا کہ قسمت کا سکہ پلٹے اور تم اسی جگہ پر آ جاو تب تمہیں یہ فالتو بھی نہ مل پائے گا اور تمہارے پاس پچھتاوے کے علاوہ کچھ نہیں بچے گا
شام بخیر
کچھ جملے ، رویے ، لمحے ، لوگ گزر جاتے ہیں مگر سماعت میں کہیں ان کی گردان رہ جاتی ہے
کچھ چیزیں کبھی فنا نہیں ہوتیں کچھ چیزوں کو ٹھہر جانے کا ہنر آتا ہے۔۔۔۔۔🙂🖤
یا اللہ میرے دل کو منافقت سے، میرے عمل کو دکھاوے سے، میری زبان کو جھوٹ سے اور میری آنکھوں کو خیانت سے پاک کر دے اور ہم سب کو اپنا شکر گزار اور عبادت کرنے والا بنا
الہی آمین🤲❤️
بیٹھ کر کسی روز سمجھاؤں گا خود کو اگر یوں ہی چلتا رہا تو رائیگاں جاؤں گا میں۔
#حیات
کوئی ڈپریشن نہ پالیں،جو حاصل ہے اسی کو سیلیبریٹ کرنا سیکھیں،یہی تو زندگی ہے۔❤️

تعلق کا معیار ایسا رکھیں کہ دوسروں کو کبھی آپ سے اکتاہٹ نہ محسوس ہو_🍁
اور نا زیادہ قریب ہوں کہ رہا نا جائے ، اور نا ہی اتنے دور ہوں کہ ساتھ کے لیے ترسنا پڑے_💞
اپنی توانائی وضاحتوں میں ضائع نہ کریں۔
بعض لوگ وہی سُننا پسند کرتے ہیں جو اُن کی سماعتوں کو اچھا لگے۔
محبت بہت خطرناک چیز ہوتی ہے۔
آپ ایک اجنبی کو اپنا مالک بنا کر تمام تر طاقت اُس کے ہاتھ میں دیتے ہو
طاقت۔۔ !
دکھ دینے کی۔۔!
خوشی دینے کی۔۔!
اور اُداس کرنے کی طاقت۔۔۔🌿
~ مستنصر حسین تارڑ
تم محبت کا وہ اشارہ ہو
جسے پرندے بھی سمجھ سکتے ہیں
میں تو پھر بھی تمہارا گھائل ہوں ! ♥️
سالوں کا تعلق ہو ،
غضب کی محبت ہو
یا بلا کا عشق ہو
جن لوگوں کے لیے آپ بیکار ہو جائیں وہ لا تعلقی ظاہر کرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں لگاتے ۔۔۔
دل کرتا ہے اُس شخص کے پاس جاؤں اُسکا ہاتھ پکڑوں اپنے پاس بیٹھاؤں...؟😭
اُور اُس سے پوچھوں کے میں نے کیا بگاڑا تھا اُس کا کیوں وہ مُجھے آدھے رستے میں اکیلا چُھوڑ کر چلا جاتا ہے ..!
کیوں جب مُجھےاُس کا ساتھ چاہے ہوتا ہے وہ تنہا کر جاتا ہے کیوں میرے آنسو اُس پر اثر نہیں کرتے.. ✨😕
اُس کے گلے لگوں اُور بہت روؤں بہت بہت رووُں اتنا اتنا کے میرے آنسو میری تکلیف اُسے جھنجھوڑ دے..!
اُور اسے احساس ہو کے کسی کی مُحبّت کے بدلے اُسے مُحبّت دی جاتی ہے اتنی تکلیف اُور دُکھ نہیں..!😒😢
اُور جیسے ہی اُسے احساس ہو وہیں میری رُوح پرواز کر جاۓ...؟🤐
اُور وہ عمر بھر مجھے پانے کیلئے ایسے ترستا رہے جیسے میں ترس رہا ہوں۔💔😭😒

مَن کی میل کو ختم کرنے کے لیے سب سے پہلے اپنی ’’میں‘‘ کو ختم کرو۔اور ’’میں ‘‘ کو ختم کرنے کے لیے عاجز بننا ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔
اور عاجز بننے کے لیے یہ ضروری ہے کہ تُو اپنی ہستی تک بھول جا کہ تُو کیا ہے بس اتنا یاد رکھ تُو خاک ہے خاک پر ہے اور تجھے خاک میں ہی جانا ہے
______________________
جن کی طلب تھی اُن سے رہیں دُوریاں بہت
وہ مِل گئے ہیں، جن سے طبیعت نہیں مِلی
باقر زیدی

زندگی ہمیشہ ایک سا رنگ نہیں رکھتی ,کبھی یہ اتنی مہربان ہو جاتی ہے کہ یوں لگتا ہے کائنات میں کوئی غم نہیں ,اور کبھی یوں رخ بدل لیتی ہے جیسے مسکراہٹ بھی اسکا حصہ نہ رہی ہو!
🥀


submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain