Damadam.pk
u_Hayat11's posts | Damadam

u_Hayat11's posts:

u_Hayat11
 

"شعور کا پہلا درجہ"
خاموش رہنے کی عادت اپنانا۔۔۔
شعور کا دوسـرا درجہ۔۔
بدتمیزی پر جواب نا دینا۔۔۔
اور شعور کے تیسرے درجہ۔۔۔
بداخلاقی کا جواب اخلاق سے دینا ہوتا ہے...
جو لوگ آپ کو تکلیف دیتے ہیں .
سمجھیئے کہ ان کی مثال تنگ جوتے کی مانند ہے جو آپ کے سائز کے نہیں ہیں
خوش رہیں
خوشیاں بانٹیں کہ زندگی بہت خوبصورت ہے۔

دسترس ترک تعلق کا سبب ٹھہری،،، اس کو کافی نا لگا میرا میسر ہونا
u  : دسترس ترک تعلق کا سبب ٹھہری،،، اس کو کافی نا لگا میرا میسر ہونا - 
u_Hayat11
 

میں نے اِک خواب میں اُس شخص کو اپنا دیکھا
پھر سبھی خواب اُسی خواب پہ وارے میں نے !

u_Hayat11
 

انسان بچپن سے جوانی اور جوانی سے بڑھاپے تک اپنی پوری زندگی خود کو لوگوں کی نظر میں باوقار اور قابل عزت بنانے کی کوشش و فکر میں مگن رہتا ہے، لیکن دنیا اس سے کبھی خوش نہیں ہوتی۔ اگر سادہ لوح ہو تو دنیا مذاق اڑاتی ہے۔ اگر عقلمند ہو تو حسد کرتی ہے۔ الگ تھلگ رہے تو متکبر اور اگر ہر ایک سے گھل مل رہے تو خوشامدی گردانا جاتا ہے۔ دنیا کو خوش رکھنے کی اسی جدوجہد میں اس کی زندگی تمام ہو جاتی ہے۔ یہاں تک کہ ایک دن آتا ہے، وہ چپکے سے دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے۔ جاتے ہوئے اس کو یہ سوچنے کا موقع بھی نہیں ملتا کہ یہ سارا کیا تماشا تھا اور وہ جاتے ہوئے یہ کہہ رہا ہوتا ہے کہ
زندگی کا سفر ہے یہ کیسا سفر،
کوئی سمجھا نہیں کوئی جانا نہیں۔

u_Hayat11
 

" ہم ہمیشہ کِسی کے لِیے خاص نہیں رہ سکتے ، لوگوں کی ترجیحات بدل جاتی ہیں ، اور بدلنے والوں کے پاس بس دو قسم کے ہی ہتھیار ہوتے ہیں ، ایک حالات کا رونا اور دُوسرا مجبوریوں کا بہانہ

u_Hayat11
 

دل آزاری کا ایک لمحہ اتنا مضبوط ہوتا ہے کہ دلداری کی ساری عمر کو نیست و نابود کر دیتا ہے....

u_Hayat11
 

نام لیے بغير اپنے پسندیدہ شخص کے بارے میں ایک جملہ کوئی شعر کوئی نظم غزل تحریر کریں۔
میری طرف سے ۔۔۔
اے روح کو مطلوب شخصیت مَیں تُجھے کیسے کہوں
مُجھے تِیری ضَرورت ہے اور بے تحاشہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
“ من پسند شخص کا کوئی متبادل نہیں ہوتا

u_Hayat11
 

آج کسی نے مجھ سے کہا کہ "آپ کی باتیں بہت گہری ہوتی ہیں" میں تب سے اس سوچ میں گم ہوں کہ کیا واقعی باتیں گہری ہوتی ہیں
کیونکہ گہرےتو دُکھ ہوتے ہیں جو دکھائی نہیں دیتے, گہرے تو روح پہ لگے زخم ہوتے ہیں جو کسی سے سِلتے نہیں, گہری تو خاموشی ہوتی ہےجس کا چیختا شور کسی کو
سنائی نہیں دیتا, گہری تو درد کی رات ہوتی ہے جس میں کوئی روشن ستارہ طلوع نہیں ہوتا, گہرے تو دل ہوتے ہیں جو ہر احساس اندر دفن کر لیتے اور گہری تو محبت ہوتی ہے جو پرانی ہو کر بھی پھیکی نہیں پڑتی,,,,,,مگر کیا باتیں بھی گہری ہوتیں؟؟؟کیا واقعی 🖤

u_Hayat11
 

" ہم میں سے بیشتر لوگ اِس خوش فہمی میں جی رہے ہوتے ہیں کہ ؛ ہم صرف عبادات سے بخش دِیے جائیں گے ۔۔۔ آپ کا لہجہ اور رویہ اگر کِسی کی دِل آزاری اور احساسِ کمتری کی وجہ بن رہا ہے تو ماتھے پر لاکھ مہراب سجا لیں مگر رہے گا وہ آپ کے کالے دِل کا سِیاہ داغ ہی! ۔ " 🖤🙂

" جِنہیں نیند نہیں آتی اُنہیں ہی معلوم ہے ، صبح ہونے میں کِتنے زمانے لگتے ہیں "🌘
صبح بخیر
u  : " جِنہیں نیند نہیں آتی اُنہیں ہی معلوم ہے ، صبح ہونے میں کِتنے زمانے لگتے - 
u_Hayat11
 

تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا
نہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا
وہ قتل کر کے مجھے ہر کسی سے پوچھتے ہیں
یہ کام کس نے کیا ہے یہ کام کس کا تھا
وفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گے
تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا
رہا نہ دل میں وہ بے درد اور درد رہا
مقیم کون ہوا ہے مقام کس کا تھا

u_Hayat11
 

خواب، امید، تمنائیں، تعلق، رشتے
جان لے لیتے ہیں آخر یہ سہارے سارے

u_Hayat11
 

*خوش رہنے کا ایک اصول یہ ہے کہ کل کے غموں کے لیے اپنا آج خراب نہ کریں ممکن ہے کل وہ غم درپیش ہی نہ ہوں اور آپ آج کی خوشی بھی ضائع کر بیٹھیں 🙂

u_Hayat11
 

میں نے ہر کڑواہٹ چکھی ہے لیکن سب سے کڑوی چیز لوگوں کا محتاج ہوناہے۔

u_Hayat11
 

دن لنگ گئے .... سُکھاں والے
غماں دی آگئی ، رات وے بُلھیا
کلّی جان ...... تے گُھپ هنیرا
سنگی چھڈ گئے ، راہ وچ بُلھیا🌾
🖤
______________________

u_Hayat11
 

جب انسان اپنی وُقعت کھو دے تو اس کے لئے بہترین پناہ خاموشی ہے..
کیونکہ!!!
وضاحت کبھی سچا ثابت نہیں کر سکتی...✨
ندامت کبھی نعم البدل نہیں ہو سکتی...🦋
الفاظ کبھی بھی انسان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس نہیں دلا سکتے...
ہاں...! خاموشی مزید تذلیل سے بچا لیتی ہے.❣️

u_Hayat11
 

غم ماضی غم حاضر غم فردا کے سوا
زندگی کچھ بھی نہیں خون تمنا کے سوا
مشکلیں ٹوٹ پڑیں جب بھی حوادث کی طرح
کوئی اپنا نہ ہوا اک دل تنہا کے سوا__!!

u_Hayat11
 

ﮨﮯ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﻣﯿﮏ ﺍﭖ ﺳﮯ ﻣﺜﺎﻝِ ﺣﻮﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﻧﺎ
ﻣﮕﺮ ﻣﻤﮑﻦ ﮐﮩﺎﮞ ﮐﺸﻤﺶ ﮐﺎ ﭘﮭﺮ ﺍﻧﮕﻮﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﻧﺎ

u_Hayat11
 

دل بدل جائیں تو انہیں دلیلوں، یادوں چاہتوں کے واسطے دے کر واپس نہیں موڑنا چاہیے، دل گھڑی کی سوئیاں نہیں کہ ٹائم سیٹ کرنے کیلیے ہم آگے پیچھے لے جائیں۔
جب دل بدل جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی سوئیوں کو صحیح وقت صحیح انسان کے ساتھ سیٹ نہیں کر سکتی،۔دل بدلنے میں اور دلوں سے اترنے میں وقت نہیں لگتا۔۔۔!!!

u_Hayat11
 

اگر آپ نظر انداز کرنے کے ماہر نہیں ہیں تو آپ بہت کچھ کھوئیں گے سب سے پہلے اپنا سکون اور اطمینان💔🔥