Damadam.pk
u_Hayat11's posts | Damadam

u_Hayat11's posts:

u_Hayat11
 

صبر کی انتہا دیکھنی ہو توایسے شخص سے ملو ،جس نے جدائی کو گلے لگایا ہو ،یا پھر ایسے شخص کا انتظار کیا ہو جس کا آنا نا ممکن ہو
کتنی راتیں بیت گئی،
کتنے دن بیت گئے،
بس نہیں بیتا وہ یادوں کا پل
وہ گزرا ہوا کل ،
نہیں بیتی،تو آنکھوں میں نمی،
اور تیری کمی۔۔۔۔۔!

u_Hayat11
 

تجھ کو دیکھا تو سیرِ چشم ہوئے
تجھ کو چاہا تو اور چاہ نہ کی
تھے شبِ ہجر کام اور بہت
ہم نے فکرِ دلِ تباہ نہ کی
۔۔۔۔۔۔۔ فیض۔۔۔۔۔❤❤

u_Hayat11
 

بریکنگ نیوز
اقبال کے شاہینوں نے سوئی ہوئی قوم کو جگانے کے لئے مہنگے مہنگے برینڈ کے باجے خرید لیے جو آج سے 15 اگست کی شام بلکہ باجے مکمل طور پر خراب ہونے تک مسلسل بجائے جائیں گے ۔😂🤣😂🤣

u_Hayat11
 

گنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی
ثریا سے زمیں پر آسماں نے ہم کو دے مارا

u_Hayat11
 

زندگی کی سختیوں کے درمیان ہر وہ لمحہ حسین ہے جسں میں محبت کا جواب محبت سے ملے۔۔

u_Hayat11
 

محبت ایک بار ہوتی ہے فقط ایک بار یہ جو کوئی اور کوئی دوسرا، کوئی تیسرا محبوب لگنے لگتا ہے ناں یہ محض کچھ لمحوں کی بات ہے
دل میں ہمیشہ ایک شخص ہوتا ہے وہی روح میں سما جاتا ہے اور خیالوں میں بھی اسی کا پہرا ہوتا ہے
ہاں اب یہ پڑھتے ہوے بھی آپ کو ایک ہی شخص یاد آرہا ہو گا چاہے وہ آپ کی زندگی میں اب نہ ہو یا اس کا کوئی متبادل مل گیا ہو مگر آپ جانتے ہیں محبت کا لفظ سنتے ہی کون آپ کے ذہن کے دریچوں پر دستک دیتا ہے

u_Hayat11
 

سوۓ رہنے میں بھی حکمت ہے پیارے!
جاگو تو پھر خواب سُلانے پڑتے ہیں
البم کھول کے دیکھا تو احساس ہوا
کیسے کیسے لوگ بُھلانے پڑتے ہیں

u_Hayat11
 

سرکار
میرے پاس محض روح ہوتی تو تمہاری روح پر اکتفا کر لیتا__مگر میرے پاس ایک جسم بھی ہے
تمہارے شانے ، بازو ، ہاتھ اور پھر تم، تمہارے سینے میں خدا کا گھر اور اس زمین پر ماتھا ٹیکتا ہوا میں
مجھے یہ سب مطلوب ہے
جن بانہوں کا تصور کیے بغیر نیند نہیں آتی، ان کی گرفت محسوس کیے بغیر زندگی کیسے کٹ سکتی ہے؟
امکان ہی نہیں۔۔۔!!

u_Hayat11
 

لاکھ مرہم کی تَہیں، اُس پہ چڑھا لو لیکن...
روح جُھلسی ہو، تو پھر چین کہاں آتا ہے...

u_Hayat11
 

یہ کیا کہ ایک طور سے گزرے تمام عمر
جی چاہتا ہے اب کوئی تیرے سِوا بھی ہو
ناصر کاظمی

u_Hayat11
 

ہر اک نے کہا : کیُوں تجھے آرام نہ آیا
سُنتے رہے ہم ، لب پہ ترا نام نہ آیا
مت پُوچھ کہ ہم ضبط کی کِس راہ سے گُزرے
یہ دیکھ کہ تُجھ پر کوئی اِلزام نہ آیا ...!!!

u_Hayat11
 

پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کے سپورٹرز "ذہنی بیمار" ہیں۔ کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ "اُن کا سیاسی لیڈر "ملک میں خوشحالی لائے گا"۔ اور لیڈر ہے کہ اپنی "باری" آنے پر ملک کو حسبِ توفیق لوٹ کر ، اپنا "سوئس اکاؤنٹ " بھر کر ، ملک کا "قرضہ" بڑھا کر ، بعد میں اسی "پاگل" عوام کو آپس میں "لڑوا" کر ، خود مزے سے ان کا "تماشہ" دیکھتا رہتا ہے۔

u_Hayat11
 

سانحہ 9 مئی میں جو کچھ ہوا ساری قوم اس سے واقف ہے کس نے کیا قوم اس سے بھی بخوبی واقف ہے ،کس کے کہنے پر کیا اس بھی بخوبی واقف ہے،کیوں کیا اس سے بھی بخوبی واقف ہے مگر
ہمیشہ کی طرح جھوٹ پے جھوٹ بولتے ہوئے نام نہاد لیڈران اور صحافیوں کو شرم نہیں آرہی🤨🤨

u_Hayat11
 

اوریا مقبول جان
عمران ریاض خان
آفتاب اقبال
ان تینوں نے غیر جانبدار صحافت کو الوداع کہتے ہوئے ہمیشہ کے لئے پی ٹی آئی کے پھیلایے گند کو صاف کرنے اور سیاہ کو سفید کرنے کا ٹھیکہ لے لیا ہے

u_Hayat11
 

سیاست دان اور بالخصوص تحریک انصاف والے آج کل بہت شور کررہے ہیں کہ افواج پاکستان 90 فیصد بجٹ کھاتے اور ملک لوٹ رہے ۔ بطور پاکستانی میں یہ مطالبہ کرتا ہوں تمام سیاست دان بالخصوص تحریک انصاف والے اپنے ایک ایک بیٹے کو فوج میں بھرتی کروائیں تاکہ وہ بھی 90 فیصد بجٹ کا مزہ لوٹ لیں ۔

u_Hayat11
 

تحریک انصاف کے چئیر مین اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی کو آج مورخہ 9 مئی 2023 رینجرز نے اسلام آباد سے گرفتار کر لیاہے ۔
آپ کی اس بارے کیا رائے ہے ؟
اچھا ہوا؟
یا نہیں؟

u_Hayat11
 

زندگی کی کتاب میں ہر قسم کا chapter شامل ہوتا ہے، ہـر صفحہ نئی داستان سُناتا ہے...!
کسـی صفحے پر خُوشیاں بِکھری ہوتی ہیں تو کسی صفحے پر غم...!
اگـر آج آپ کو کسی ایسے chapter کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں آپ کـے پاس صرف غم ہی غم ہیں تو یقین رکھیں یہ حالات صــرف وقتی ہیں...!
آپ آج کے غم پر رونے میں اِتنا وقت نہ لگائیے کہ صفحہ پلٹنـا ہی بُھول جائیں...!
یقیـــن کریں! اگلے صفحے پر خوشیاں ہاتھ پھیلائے آپ کی منتـــظر ہیں...!
بــس آپ کے Move on کرنے کی دیر ہے...!
♥️ فان مع العسر یسرا 💯

u_Hayat11
 

ھم لاکھ یہ چاھیں کہ بھلا دیں اسے دل سے
کچھ پیڑ مگر جڑ سے , اکھڑتے ھی نہیں ھیں .......!!!

u_Hayat11
 

- کبھی بھی اگر تمہارا ماضی تم سے ملنے آئے تو اس کے لیے دروازہ بالکل مت کھولنا کیونکہ اس کے پاس تمہارے لئے نیا کچھ بھی نہیں ہے۔
مصری کہاوت

u_Hayat11
 

کتنی دل کش ہو تم کتنا دل جو ہوں میں
کیا ستم ہے کہ ہم لوگ مرجائیں گے 😐😐