کچھ دکھ معاف تو کیے جا سکتے ہیں مگر بھلائے نہیں جاسکتے اور انہیں دینے والا شخص جب بھی سامنے آتا ہے وہ زخم نئے سرے سے ہرے ہونے لگتے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ دل سے اتر جانے والوں کو معاف تو کیا جا سکتا ہے مگر دوبارہ اپنایا نہیں جا سکتا ۔۔۔۔!!
جب تم مجھ سے ملو گے تو سات الگ زبانوں میں کہوں گا "مجھے محبت ہے تم سے" انگریزی، I Love u So much❤️ پنجابی۔ میں تھانوں بہت پیار کردا ہاں پشتو، زہ تاسرا مینہ کوم عربی، انا احبک جدا🍁 سندھی، مان توھان سان ڏاڍو پيار ڪندا آھيان فارس، من خبیلی تو رادوست دارام اردو، میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں🍁💐
"یہاں انسان کے لیے سب سے بڑی خوشی کسی ایسے شخص کو حاصل کرنا ہے جو اس کو سمجھتا ہو۔ تنہا رہنا اتنا مایوس کن نہیں ہے جتنا کہ ایسے لوگوں کے درمیان رہنا جو آپ کے جذبات کو محسوس نہیں کرتے اور آپ جس درد سے گزر رہے ہیں اس کی گہرائی کو نہیں سمجھ سکتے… انسان کو فطری طور پر کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو بغیر بولے ہی اس کے دل کا حال پڑھ سکے. "
بلا وجہ ٹینشن لینے اور الجھنے سے بہتر ہے بلاک مار دیا جائے۔ جہاں ذہن نہ ملتے ہوں جہاں دل نہ ملتے ہوں تو ایسے تعلق کا ختم ہو جانا blessing ہوتا ہے ۔ تعلق کوئی بھی ہو ۔ احترام، عزت، احساس سب سے پہلے ہوتا ہے اگر کسی بھی تعلق میں یہ تینوں چیزیں ختم ہو جائیں تو پھر تعلق کا قائم رہنا بے معنی ہو جاتا ہے۔ ایسا تعلق آپ کو روزآنہ اسٹریس دیتا ہے۔ آپ کا سکون خراب کرتا ہے ۔ ذہنی سکون انسان کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ ایسے لوگ جو بے حس ہوں، عزت احترام کو خاطر میں نہ لاتے ہوں بداخلاق بدتمیز ہوں تو بہتر ہے ایسے لوگوں سے دور رہا جاۓ ۔ ایک بلاک بہت سارے مسئلوں اور جھگڑوں سے بچاتا ہے ۔ ایسے لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دینا چاہئے۔
کسی کے ساتھ وقت گزارنا محبت نہیں ہے___ کسی سے دن رات بات کرنا یا کسی کے لئے رات بھر جاگنا محبت نہیں ہے۔ محبت وہ ہوتی ہے جو آپ کے سخت رویے کو دیکھ کر بھی آپ کو چاہتا ہے، جو آپ کے لئے وہ کام کرتا ہے جو آپ خود نہیں کر سکتے___ جب آپ اپنی تمام خامیوں کو دیکھ رہے ہوتے ہیں وہ آپ سے آپ کی خوبیوں کا ذکر کرتا ہے__محبت وہ ہے جو آپ کا خیال رکھتا ہے___ جو ہر رات اور ہر دن آپ کے بارے میں سوچتا ہے__محبت وہ ہے جو خود کو مکمل طور پر آپ میں شامل کر دیتا ہے___ یہی محبت ہے
" جب تک میں زندہ ہُوں میں تمہیں کبھی نہیں بُھولوں گا۔ اور بالفرض اگر میں نے کوشش بھی کی تو مجھے نہیں لگتا کہ میں یہ کر سکتا ہوں۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے تمہارا ایک حصہ ہمیشہ مجھ میں زندہ رہے گا۔"