وہ ہمیشہ کہتی تھی میرےسا تھ رہنا مخلص رہنا میں ہمیشہ کہتا تھا میں ہمیشہ وفادار رہو گا جھوٹ بولنا اسے پسند نہیں تھا وہ اتنی خوبصورت تھی جیسے کوئی معجزہ میں ہمیشہ اس سے کہتا تھا آپ بہت خوبصورت ہیں وہ ہنستی اور کہتی آپ سے کم۔
اقتباس
دل محبت چاہتا ہے، دماغ کامیابی چاہتا ہے، روح سکون چاہتی ہے۔ تم کیا چاہتے ہو؟

کردار میں تھوڑی سختی بھی رکھیں
کیونکہ جس تار میں کرنٹ نہیں ہوتا
لوگ اُسے منہ سے چھیل دیتے ہیں
جس طرح ریڈیو کی ناب گُھماتے ہوئے
مطلوبہ چینل صاف چلنے پر ناب روک لی جائے
میں چاہتا ہوں، اُس لمحے تمہارے ہونٹوں پر
آنے والی سچی ہنسی کو مستقل کر دوں ۔

تربيت کے رنگوں میں ایسا ڈھلو کہ لوگ تمہیں پڑھنا چاہیں تمہارے ساتھ رہنا چاہیں، تمہیں سننا چاہیں اور تمہارے جیسا بننا چاہیں۔❤️
بہت سے لوگ تعلق کو ختم نہیں کرنا چاہتے نا ہی اس شخص سے وہ دور جانا چاہتے ہیں جس سے محبت کرتے ہیں بلکہ وہ اس لیے رابطہ ختم کر دیتے ہیں کیونکہ وہ توجہ کی بھیک مانگ مانگ کر تھک جاتے ہیں دوری کی اذیت فقیری کی اذیت سے ذرا کم تکلیف دہ ہے-

اگر کوئی شخص یہ سوچتا ہے کہ یہ دنیا بہت بڑی ہے تو
اسے چاہیے کہ محبت کر کے دیکھے اس کا اصل حدود اربع سامنے آجائے گا۔۔اور
اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہماری عمریں بہت کم ہیں تو
اسے سال کی سب سے چھوٹی رات اپنے پسندیدہ انسان کے انتظار میں گزار کے دیکھنی چاہئے
صبح بخیر
"گفتگو اُسی سے کیجئے جو آپ کی زبان سے بھی زیادہ آپ کے دل کو سننے کی مہارت رکھتا ہو."
