شیخ ابن عثیمین اور بن باز ایک مجلس میں اکٹھے تھے کہ ایک شخص نے سوال کیا کہ اس کا ایک دوست کہتا ھے کہ وہ ایک آلہ ایجاد کرنا چاھتا ھے جو نماز میں غلطی پر ٹوک دے گا ، تو کیا ایسا آلہ بنانا جائز ھے ؟ اس پر بن باز تو خاموش رھے مگر شیخ صالح بن عثیمین ھنس پڑے اور اس کو بولا کہ اپنے دوست سے پوچھو کہ وہ آلہ غلطی پر سبحان اللہ کہے گا یا تالی بجائے گا ؟
*حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا :’’ فجر کی نماز کے بعد کوئی نماز نہیں حتیٰ کہ سورج صاف طلوع ہو جائے اور نہ عصر کے بعد نماز ہے حتیٰ کہ سورج غروب ہو جائے ۔‘‘* Sunnan e Nisai#568 Status: صحیح
*حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ امام اس لیے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے ، لہٰذا جب وہ اللہ اکبر کہے تو تم بھی اللہ اکبر کہو اور جب وہ قراءت کرے تو تم خاموش رہو اور جب وہ [سمع اللہ لمن حمدہ] کہے تو تم [اللھم ربنا لک الحمد] کہو ۔‘‘* Sunnan e Nisai#922 Status: صحیح
*حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کے بارے میں‘ جو اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیتا ہے‘ پھر کوئی دوسرا شخص اس سے نکاح کر لیتا ہے لیکن وہ بھی اسے ہم بسری سے پہلے ہی طلاق دے دیتا ہے اور وہ عورت پہلے خاوند کے ہاں واپس جانا چاہتی ہے‘ فرمایا :’’ وہ نہیں جا سکتی حتیٰ کہ دوسرا خاوند اس سے جماع کرے ۔‘‘* *Sunnan e Nisai#3443* *Status: صحیح*
(7)ہم نے ابوبکرؓ کے سوا سب کے احسانات کا بدلہ دے دیا ہے البتّہ ان کے احسانات کا بدلہ اللہ کریم قیامت کے دن خود عطا فرمائے گا۔ (ترمذی،5/374، حدیث:3681) #خلیفہ_بلافصل_سیدناابوبکرؓ
سوال صلاۃ الحاجۃ کا طریقہ بتادیں! جواب صلاۃ الحاجۃ بھی عام نفل نماز کی طرح ایک نما ز ہے ، جو اس نیت سے پڑھی جاتی ہے کہ اپنی کسی غرض کے لیے اللہ تعالی سے اس کے بعد دعا کی جائے۔ حدیث میں ہے کہ جس شخص کو اللہ تعالیٰ سے کوئی خاص حاجت یا اس کے کسی بندے سے کوئی خاص کام پیش آجائے تو اس کو چاہیے کہ وضو کرے خوب اچھی طرح، پھر دو رکعت (اپنی حاجت کی نیت سے) نمازِ حاجت پڑھے، اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرے اور رسول اللہﷺ پرصلاۃ وسلام بھیجے (یعنی درود شریف پڑھے) اس کے بعد یہ دعا کرے