جو روٹی چُرائے اُسے سولی پہ چڑھا دو
جو مُلک کو لُوٹے اُسے کرسی پہ بٹھا دو
اس دور کے مُنصف نے لکھا ھے قلم سے
غربت نہیں مٹتی تو غریبوں کو مٹا دو
جگہ کی قید نہیں تھی کوئی کہیں بیٹھے
جہاں مقام ہمارا تھا ہم وہیں بیٹھے
امیرِ شہر کے آنے سے اٹھنا پڑتاہے
لہذا اگلی صفوں میں کبھی نہیں بیٹھے
دل ہر ایک جگہ نہیں لگتا ۔ ۔ لاڈ ہر ایک کے نہیں اٹھائے جاتے ، پاگل پن کی ساری حرکتیں ہر کسی کے سامنے نہیں کی جاتیں ،
مان ہر کسی پر نہیں ہوتا ۔ ۔ ہر کسی کیلئے ہم بچے نہیں بنتے، کوئی ایک خاص ہوتا ہے ۔ نظر کسی ایک پر ہی ٹکتی ہے
اسے کہنا کہ میرا ساتھ نبھائے آ کر
میرا یادوں سے گزارا نہیں ہونے والا
میں تمہارا ہوں تمہارا ہوں تمہارا ہوں
باوجود اسکے تمہارا نہیں ہونے والا
اپنوں کی جدائی تو جانور بھی برداشت نہیں کر پاتے پھر ہم تو انسان ہیں، آپ لوگ کیسے یہ سوچ لیتے ہو کہ کسی سے محبت کا ناٹک کریں گے، اسکو اپنی عادت لگائیں گے پھر آہستہ آہستہ کنارہ کر لیں گے تو وہ اپنے آپ کو سنبھال لے گا ؟ جس نے دل سے کسی کو چاہا ہو وہ آپکی جدائی برداشت نہیں کر پائے گا ۔۔۔۔ تو پھر ایک بار ضرور سوچیں جس کے ساتھ وقت گزار کر آپ نے اسے چھوڑا ہے اسکا حال کیا ہو گا؟ سوچئے گا ضرور ۔ جب رشتے نبھانا نا آتے ہوں ، تو رشتے بنایا بھی نا کریں۔💔
ٹوٹ جائیں تو کب کھنکتی ہیں۔۔۔!!
لڑکیاں بھی چوڑیوں جیسی ہوتی ہیں۔۔۔😊🖤
.
*جوانی اللہ پاک کی خاص نعمت ہے۔18سے 25 سال کی عمر میں خود کو سنبھال لیا تو باقی عمر اچھی گزرے گی۔*
(مولانا آصف اقبال صاحب زید مجدہ )
ہمارے جیسوں کے دِلوں میں مُحبت کو پہلے ڈال کر پھر نِکالا گیا۔۔۔!!
تاکہ ہمارے دِل مُحبت کے ذائقے سے واقفیت کے بعد تاحیات محرومی کا دُکھ جھیلتے رہیں۔۔۔😊🖤
کوئی دُوسرا شخص ہمارا دِل نہیں توڑتا۔۔۔!!
ہم خُود اپنا دِل توڑتے ہیں۔۔۔!!
ایک ایسی جگہ رہ کر جَہاں ہماری ضرورت نہیں ہوتی۔۔۔😊🖤
*”دو چیزیں طالب علم کو برباد کر دیتی ہیں”*
عورت کا عشق
اور
سیاست میں غیر معمولی دلچسپی۔
*📒 - (تفاصيل الجمل لعبدالعزيز الحربي : ٢٢)*
*امام ابن جوزی علیہ الرحمہ کہتے ہیں ♦️
مصائب کو چھپانا راز چھپانے میں شامل ہے کہ ان کے اظہار سے دشمن کو خوشی ہوتی اور محب (محبت کرنے والے) کو دکھ ہوتا ہے 🍁
[صید الخاطر ج.١ ص. ٢٧٤]
ترا حسن کوئی طلسم ہے، تو قبول دل کا پیام کر
جسے چاہے اپنا عزیز رکھ، جسے چاہے اپنا غلام کر
مرے دل کشا ،مرے دل نشیں ،مرے ہمنوا ،مرے ہم نشیں۔
مرے دل میں پل کو ٹھہر کبھی ،کسی شام اس میں قیام کر
کبھی نیند کی تو کتاب میں ،کسی روز آ مرے خواب میں
مری خامشی سے کلام کر، کوئی گفتگو مرے نام کر
بڑی پاک ہے مری عاشقی ، نہ ہوس کی ہے اسے تشنگی،
نہ شرابِ حسن پلا مجھے، مرے نام دید کا جام کر
یہ لباسِ ہجر اتار کر ،تو لباسِ وصل پہن کبھی،
نہ خسوف ہو ،نہ اماس ہو ،وہ وصالِ ماہِ تمام کر.
مجھ جیسا شخص اگر قہقہوں سے بھر جائے
یہ سانس لیتی اداسی تو گُھٹ کے مر جائے
وہ میرے بعد ترس جائے گا محبت کو
اسے یہ کہنا کہ اگر ہو سکے تو مر جائے
تو نے لڑتے ہوئے گالی کا سہارا لیا تھا
صلح انسان سے کرتا ہوں کمینوں سے نہیں
آنکھ کیا پھوڑنی اسکی جو ہو بلکل اندھا
تیر کیا مارنا اسکو جسے ڈر لگ جائے
حسن اتنا بھی نا وافر ہو کہ کوئی لڑکی
ماں بنے اور اسے بچوں کی نظر لگ جائے
دو لوگ ایک دل میں رہائش پذیر ہیں
مفلس ہوں بانٹتا ہوں کرایہ کسی کے ساتھ
جو مشکلوں سے میں نے سکھایا تھا اسکو دوست
وہ عشق اس نے کر کے دکھایا کسی کے ساتھ
سجن راتیں خاب اچ آیا
ہو کے مست شباب اچ آیا
ودھ گئی دل دی دھڑکن یارا
چین نہ دل بیتاب اچ آیا
تیرا مکھڑا ویکھن دے لئی
چن وی لہہ چناب اچ آیا !!
میری یاد بھلا نہ بیٹھیں؟
رکھ کے پھل کتاب اچ آیا
سلیم فکر نہ کر توں یارا
تیرا عشق نصاب اچ آیا
میرے ساتھ میرے وفاداروں کا ایک لشکر تھا۔۔
عین مصیبت میں کہیں کھو گیا مجھ سے۔۔
میں نے خود ہی جانے دیا اس کو خوشی سے۔۔
بتاؤ یار تم اب یہ کیا ہوگیا مجھ سے۔۔
کل رات اس نے کہا تیرا ساتھ نہیں چاہیے مجھے
بس اسی وقت یہی فیصلہ ہوگیا مجھ سے۔۔
وہ تھک گئ تھی میری واہیات گفتگو سے۔۔
پھر ہوش نہ رہا اور حادثہ ہوا مجھ سے۔۔
چھڈ گئی اے پرچھائی مینوں
مار نا دے تنہائی مینوں
اج قیامت تے نہیں کدھرے
تیری یاد نہیں آئی مینوں
میں رسماں دے گھیرے وچ آں
سمجھیں نا ہرجائی مینوں
میری ریجھ دا قاتل توں ایں
دے نا یار صفائی مینوں
پڑھ لکھ کے مزدوری کیتی
دتا کی پڑھائی مینوں
مقروض کے بگڑے ہوئے حالات کی مانند
مجبور کے ہونٹوں پہ سوالات کی مانند
دل کا تیری چاہت میں عجب حال ہوا ہے
سیلاب سے برباد مکانات کی مانند
اور میں ان بھٹکتے ہوئے جگنو کی طرح ہوں
اس شخص کی آنکھیں ہیں کسی رات کی مانند
کس درجہ مقدس ہے تیرے قرب کی خواہش
معصوم سے بچے کے خیالات کی مانند
اس شخص سے ملنا میرا ممکن ہی نہیں محسن
میں پیاس کا صحرا ہوں وہ برسات کی مانند
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain