Damadam.pk
yashfa_786's posts | Damadam

★ yashfa_786's posts:

Memes & Satire image
y  ★ 🔥 : I LOVE YOU - 
Islamic Quotes image
y  ★ 🔥 : Islamic - 
yashfa_786
 ★ 
yashfa_786
 ★ 

سب نے کہا: "لڑکی کی چیخ سنائی دی گئی۔" چیئر مین ماؤ نے اگلا حکم صادر کیا کہ نصف مربع کلو میٹر کے اس علاقے کے تمام مردوں کو گرفتار کر لیا جائے اور تیس منٹ کے اندر اگر مجرم کی درست نشاندہی نہ ہو سکے تو تمام گرفتار مردوں کو گولی سے اڑا دیا جائے۔
حکم کی فوری تعمیل ہوئی اور دی گئی مہلت کو ابھی بمشکل دس منٹ ہی گزرے ہوں گے کہ مجرم کی نشاندہی ہو گئی اور اگلے بیس منٹ کے اندر اندر مجرم کو پکڑ کر چیئر مین ماؤ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔
لڑکی نے شناخت کی۔ موقع پر فیصلہ ہوا اور مجرم کا بھیجا اڑا دیا گیا۔
جرم سے سزا تک کا وہ دورانیہ محض تین گھنٹوں پر مشتمل رہا۔ اسے کہتے ہیں فوری انصاف جس کے بل بوتے پر آج چین کامیاب ملکوں کی فہرست میں سب سے آگے
ہے۔ اور ہم؟

yashfa_786
 ★ 
yashfa_786
 ★ 

ایک دفعہ بیجنگ شہر کے ایک محلے میں ایک نو عمر لڑکی سے زنا بالجبر کا واقعہ پیش آیا اور مجرم روپوش ہو گیا۔
چیئر مین ماؤ تک خبر پہنچی۔ وہ خود متاثرہ لڑکی سے ملے اور اس سے پوچھا: "جب تم سے زیادتی کی گئی تو کیا تم مدد کے لیے چلائی تھیں ؟" لڑکی نے اثبات میں سر ہلایا۔
چیئر مین ماؤ نے اس کے سر پر دست شفقت رکھا اور نرمی سے کہا: "میری بچی ! کیا تم اسی قوت کے ساتھ دوبارہ چلا سکتی ہو ؟"لڑکی نے کہا: "ہاں۔"
ماؤ کے حکم پر انقلابی گارڈ کے کچھ اہلکار نصف کلو میٹر کے دائرے میں کھڑے کر دیے گئے۔ اس کے بعد لڑکی سے کہا گیا کہ : " پوری قوت کے ساتھ چیخو۔۔۔!" لڑکی نے ایسا ہی کیا۔ چیئر مین ماؤ نے تمام اہلکاروں کو بلایا اور ہر ایک سے پوچھا گیا کہ لڑکی کی چیخ سنائی دی یا نہیں؟
cont...

yashfa_786
 ★ 

خود سے ملاقات کیا کرو پھر دوسروں پر تبصرے کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ جو اپنے اندر جھانک لیتا ہے وہ دوسروں کی خامیاں گننا چھوڑ دیتا ہے۔

yashfa_786
 ★ 

ایک غریب آدمی روزانہ ایک کاغذ پر لکھتا: ”اے میرے پروردگار! مجھے پچاس ہزار روپے بھیج دے۔“ پھر وہ اس پرچی کو ایک غبارے میں ڈال کر آسمان کی طرف اڑا دیتا تھا۔
وہ غبارہ اڑتا ہوا پولیس اسٹیشن کے اوپر سے گزرتا۔ پولیس والے روزانہ اس غبارے کو پکڑتے، پرچی پڑھتے اور اس غریب، بھولے آدمی کی معصومیت پر ہنستے۔ ایک روز پولیس والوں نے پرچی پڑھ کر سوچا کہ کیوں نہ اس غریب آدمی کی مدد کی جائے۔ چنانچہ سب پولیس والوں نے مل کر چندہ کیا اور پچیس ہزار روپے جمع کر کے اس غریب آدمی کے گھر دے آئے۔
اگلے روز پولیس والوں نے پھر ایک غبارہ اڑتا ہوا دیکھا۔ انہوں نے جلدی سے اسے پکڑا اور پرچی کھولی تو ان کے ہوش اڑ گئے۔
اس میں لکھا تھا: ”یا رب العالمین! آپ کی بھیجی ہوئی رقم تو مل گئی ہے، لیکن آئندہ یہ رقم پولیس والوں کے ہاتھ مت بھیجنا، حرام خور اس میں سے آدھی رقم کھا گئے ہیں

yashfa_786
 ★ 

چلا تھا ذکر زمانے کی بے وفائی کا
سو آ گیا ہے تمہارا خیال ویسے ہی
مجھے بھی شوق نہ تھا داستاں سنانے کا
فرازؔ اس نے بھی پوچھا تھا حال ویسے ہی
احمد فراز

Life Advice image
y  ★ : Reading... 'Refrane Your Blame' by Jay Fiset - 
yashfa_786
 ★ 

جڑ اور شاخیں
قرآن میں کلمۂ ایمان کو درخت سے تشبیہہ دی گئی ہے (ابراہیم ۲۴) یہ تشبیہہ بہت بامعنی ہے۔ درخت کا ایک حصہ وہ ہے جو جڑ کی صورت میں ہوتا ہے۔ اس کا دوسرا حصہ وہ ہے جو شاخوں کی صورت میں ہوتا ہے۔ ہر کسان یہ جانتا ہے کہ کھاد اور پانی دینے کا کام اسے جڑ میں کرنا ہے نہ کہ شاخوں میں۔ جڑ میں پانی دینا بالواسطہ طور پر شاخوں اور پتیوں میں بھی پانی دینا ہے۔ کیوں کہ پتیوں اور شاخوں کو جڑوں ہی سے طاقت ملتی ہے نہ کہ خود پتیوں اور شاخوں سے۔
......
Read full article:
https://www.spiritofislam.org/Article/Article/UB-008-T3
Book:_ راہ عمل _

yashfa_786
 ★ 

🌷 درود شریف 🌷
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَاصَلَّیْتَ عَلٰی إِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی إِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

yashfa_786
 ★ 

اب جو بکھرے تو بکھرنے کی شکایت کیسی ؟
خشک پتوں کی ہواؤں سے رفاقت کیسی ؟
زندگی تجھ کو تو لمحوں کا سفر کہتے تھے،
راہ میں آ گئی صدیوں کی مسافت کیسی ؟
ہوا کے دوش پہ رکھے ہوئے چراغ تھے ہم
جو بجھ گئے تو ہواؤں سے شکایت کیسی؟

Islamic Quotes image
y  ★ : Prices - 
yashfa_786
 ★ 

امام ابو حازم سلامہ بن دینار سے کہا گیا
کیا آپ نہیں دیکھتے کہ قیمتیں بڑھ گئی ہیں؟
انہوں نے جواب دیا: اور اس بات سے تمہیں پریشانی کیوں ہوتی ہے؟
جس ذات نے ہمیں اُس وقت رزق دیا جب قیمتیں کم تھیں
وہی ذات ہمیں اُس وقت بھی رزق دیتی ہے جب قیمتیں زیادہ ہوں۔
(ڈاکٹر عبداللہ البخاری نے اسے نقل کیا ہے)
آنے والے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ تہمارے دل بے چین ہو سکتے ہیں۔
لیکن ہم خود کو یاد دلاتے ہیں:
اللہ "الرزاق" ہے — سب سے بڑا رزق دینے والا۔ کوئی اضافہ اُس چیز کو نہیں روک سکتا
جو اُس نے لکھ دی ہے۔ کوئی مشکل ہمارے رزق کو بند نہیں کر سکتی۔
جس طرح اُس نے ہمیں پہلے سنبھالا
وہ دوبارہ بھی ہمیں سنبھالے گا۔
توکل کو مضبوطی سے تھامے رکھو
اُس پر بھروسہ کرو۔
اُس پر اعتماد کرو۔
اُسی کی طرف رجوع کرو۔
کیونکہ اللہ ہمیشہ رزق عطا کرنے والا ہے۔

yashfa_786
 ★ 

جس نے آپ کو رلایا ہے، اسے رلانے والا بھی کوئی مل جائے گا،
اور جس نے آپ کو تکلیف دی ہے، اسے بھی کسی دن کوئی تکلیف پہنچائے گا،
کیونکہ زمین گول ہے، اور وہ تمیز جو آج کسی کو مارا گیا ہے اکل وہ اتنی ہی شدت کے ساتھ واپس آئے گا
لہذا، برائی کا بدلہ برائی سے دے کر اپنے دل کی پاکیزگی کو داغدار نہ کریں۔

Paintings image
y  ★ : Tea .... - 
Mehndi Design image
y  ★ : Designs 3 - 
Mehndi Design image
y  ★ : Designes 2 - 
yashfa_786
 ★ 

New Fashion | Jelly bangles
https://www.instagram.com/reel/DWoiV7TjLnW/