میری خواہش ھے کہ میری قبر پر ایک نہیں کئی کتبے ھوں میرے نام ، تاریخِ پیدائش و وفات کے کتبے سے ہٹ کر اور ان تمام کتبوں پر میرے دل میں پیدا ھونے والی خواہشات درج ھوں ساتھ ھی خواہش کے دل میں پلتے رہنے کا عرصہ “وجہ موت اور تاریخ بھی لکھی ھو” 💔
محبت------ نفع نقصان یا کسی بھی منطق سے بالاتر ھوتی ھے ۔ کوئی انسان آپ کو دکھ دے ، اذیت دے ، آپ کو توڑ کے رکھ دے یا بھلے جیسا بھی سلوک کرے۔ محبت آپ کو پھر بھی اُس انسان سے ھی رھے گی۔ آپ خاموشی اختیار تو کر سکتے ھیں مگر... محبت کرنا نہیں چھوڑیں گے ۔ 💔
الفاظ واقعی کبھی مرھم بن جاتے ھیں تو کبھی تیر ۔۔۔۔۔ یہ سب اُن کے ادا کرنے والے کی کیفیت کا پتہ دے جاتے ھیں ۔۔۔۔ اور سارا کیا دھرا الفاظ کا نہیں بلکہ اُن کے ادا کرنے والے کا ھوتا ھے ۔۔۔۔۔۔۔