آج کل بہت عجیب کیفیت طاری ھے کبھی من چاہتا ھے کہ ایسے خاموش ھو جاؤں کہ سب ترس جائیں سُننے کو...اور کبھی من کرتا ھے کہ اتنا چیخوں کہ میرے اندر کا شور تھم جائے مُسکراؤں تو مجھے اپنی ھی مسکراہٹ پر ترس آتا ھے اتنی پھیکی اور کھوکھلی مسکان جیسے مجھ سے کہہ رھی ھو کہ دیکھو جو لوگ کہا کرتے تھے کہ تمہارے چہرے پر مسکراہٹ بہت سجتی ھے ایسے ہھی مسکراتی رہا کرو اُنہوں نے ہھی تمہاری مسکراہٹ چھین لی وہ ہنستی مسکراتی لڑکی اب سنجیدہ مزاج ہو گئی ھے سجنا سنورنا بھی چھوڑ دیا ھے وہ جھلی اب سمجھدار ھو گئی ھے- "💔
اکیلے میں پھوٹ پھوٹ کر رونا اور پھر صبر سے اپنی بکھری ذات کو سمیٹ کر لوگوں کے سامنے یہ ظاہر کرنا کہ ہم بہت خوش ہیں اور غم کیا ہوتے ہیں ان کے بارے ہمیں معلوم نہیں ہم نے کبھی سہے ہی نہیں یہ ہوتی ہے اصل اذیت یہ ہوتا ہے اپنی ذات کا !!! انتقال
ہونے چاہیئے ناں زندگی میں کچھ ایسے لوگ بھی جو آپ کو بنا مطلب کے چاہیں... جو آپ سے لفظی محبتیں نہ جتائیں بلکہ اپنے عمل سے یہ ثابت کریں کہ وہ واقعی میں آپ سے محبت کرتے ہیں. آپ جتنی ناراضگی دکھائیں، جتنا دور ہو جائیں وہ واپس آپ کے پاس ہی آئیں.. آپ پریشان، دکھی ہوں یا کوئی تکلیف ہو آپ بنا کچھ سوچے انہیں سب کچھ بتا دیں اور وہ آپکا آپکی ذات کا بھرم رکھتے ہوئے آپکو دلاسہ دیں آپکی عزت کا خیال رکھیں اور کبھی آپ کے بھروسے کو ٹوٹنے نہ دیں. زندگی بہت پرسکون ھو جاتی ھے جب بھی ایسے لوگوں کا ساتھ available ھو. 💔
محبتیں یہ تو نہیں کہتی کہ تم اپنی انائوں میں رہ کر کسی کو روز رات کے پہلو میں تنہا چھوڑ دو_! محبتیں یہ تو نہیں کہتی کہ تم بلکل بے رحم ہوجائو اور ایک ماں کی لاڈلے / لاڈلی کو آزمائش میں ڈال کر نفسیاتی مریض بنادو؟ محبت یہ تو نہیں کہ تم اس سے اسکی خوشیاں چھین لو محبت تو احساس ھے خلوص ھے عبادت کی طرح پاک ھے تم جیسے لوگ کیوں محبت کو مذاق سمجھتے ھو کیوں نہیں سمجھتے کہ محبت کا لفظ کہنا اور نبھانا مشکل ھے محبت تو وہ ھے جس کو محسوس کرنے سے ایک ایسی مہک آئے جو دن بھر کی تھکن کو اتار دے جسے صرف سوچنے سے ہی چہرے پر مسکراہٹ آجائے...! محبت کرو تو اسکا احساس بھی کرو کیونکہ جہاں احساس نہیں وہاں محبت بھی نہیں__! 💔