آپ کو بُھول جائیں ھم , اتنے تو بے وفا نہیں آپ سے کیا گلہ کریں , آپ سے کچھ گلہ نہیں شیشہِ دل کو توڑنا , اُن کا تو ایک کھیل ھے ھم سے ھی بُھول ھو گئی , اُن کی کوئی خطا نہیں کاش وہ اپنے غم مجھے , دے دے تو کچھ سکُون ملے وہ کتنا بدنصیب ھے , غم بھی جسے مِلا نہیں جُرم ھے گر وفا تو کیا ، کیوں بے وفا کو چھوڑ دوں ؟؟ کہتے ھیں اِس گناہ کی , ھوتی کوئی سزا نہیں "تسلیم فاضلی"