میں چاہتا ھوں اذیت سے آشنا نہ کرے تمہیں کوئی بھی محبت میں مبتلا نہ کرے تم ایسے شخص کا نقصان جان سکتے ھو؟ جو ہاتھ اٹھائے دعا کو مگر دعا نہ کرے دانش اعجاز
!!ہم میں سے۔۔ ہر انسان جذبات احساسات غصے رنجش اور الفاظ سے بھرا پڑا ہے۔ بعض اوقات ہمارے اندر نہ سنے جانے کی وجہ سے بہت زیادہ لفظ اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ لیکن ان الفاظ کو سنانے کے لیے کسی کے کانوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تو پھر؟ ان لفظوں کو ضرورت ہوتی ہے بس ایک دل کی جو انہیں محسوس کرے۔
بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے سروں کو اتنا بلند کر لیتے ہیں کہ پہاڑوں کی چوٹیاں نیچے رہ جاتی ہیں ___! 🥀❤️ لیکن ان کی روحوں کی پیمائش کرو تو تمہیں محسوس ہوگا کہ وہ ابھی تک تاریک غاروں میں رینگ رہی ہیں!!
کوئی پوچھے ذرا ان سے کہ دل جب مر گیا ھو تو کیا تدفین جائز ھے ؟ محلے کی کسی مسجد میں کیا اعلان واجب ھے ؟ کوئی پوچھے ذرا ان سے محبت چھوڑ دینے پر دلوں کو توڑ دینے پر کوئی فتویٰ نہیں لگتا ؟ عجب قانون ھے صاحب کوئی پوچھے ذرا ان سے محبت اس کو کہتے ھیں؟ جو سب کچھ ختم کرتی ھے دلوں کو بھسم کرتی ھے !...اگر یہ ھی محبت ھے تو نفرت کس کو کہتے ھیں ؟؟؟ 😞💔